The Dawn News - Pakistan - Islamabad

گلالئی اسمٰعیل کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم
اسلام آباد ہائی کورٹ نے انسانی حقوق کی سرگرم کارکن گلالئی اسمٰعیل کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

حکومت کی جانب سے ای سی ایل میں نام ڈالنے کے فیصلے کو گلالئی اسمٰعیل نے چیلنج کیا تھا جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے 10جنوری کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

مزید پڑھیں: ’آئی ایس آئی کی تجویز پر گلالئی اسمٰعیل کا نام ای سی ایل میں درج ہوا‘

البتہ ہائی کورٹ نے ہدایت کی کہ انٹر سروسز انٹیی جنس (آئی ایس آئی) کی تجاویز کی روشنی میں وزارت داخلہ گلالئی کا پاسپورٹ ضبط کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر مناسب اقدامات کرے۔

گزشتہ سال نومبر میں اسلام آباد ہائی کورٹ کو بتایا گیا تھا کہ گلالئی کی مبینہ طور پر بیرون ملک ریاست مخالف سرگرمیوں کو دیکھتے ہوئے آئی ایس آئی نے ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی ہدایت کی تھی۔

مقدمے کی سماعت کے دوران گلالئی کے وکیل بابر ستار نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ کچھ پختون رہنماؤں کے خلاف درج ایف آئی آر میں ان کا نام شامل نہ ہونے کے باوجود برطانیہ سے وطن واپس آتے ہی ان کی موکل کو گرفتار کر لیا گیا۔

اپنی درخواست میں گلالئی اسمٰعیل  نے 12 اکتوبر کو پاکستان واپسی پر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے ضبط کیے گئے پاسپورٹ اور دیگر سفری دستاویزات کی واپسی کا مطالبہ کیا تھا، انہیں ایف آئی اے کے اسلام آباد آفس میں کچھ دیر کے لیے حراست میں رکھا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹس اطہر من اللہ کی گلالئی اسمٰعیل کی درخواست سننے سے معذرت

درخواست میں کہا تھا کہ گلالئی اسمٰعیل غیرسرکاری تنظیم آویئر گرلز (لڑکیوں میں آگاہی) کی سربراہ ہیں، خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ان کے کام کو مقامی اور عالمی سطح پر بہت سراہا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ ایف آئی اے نے 12 اکتوبر کو لندن سے وطن واپسی پر انہیں گرفتار کر لیا تھا جہاں ان پر پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) سے تعلق اور مبینہ طور پر ریاست مخالف تقریریں کرنے کا الزام تھا۔

البتہ درخواست گزار نے کہا کہ وہ ایک محب وطن پاکستانی ہیں اور کبھی بھی ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث نہیں رہیں۔

گلالئی اسمٰعیل نے کہا تھا کہ وفاقی حکومت نے ان کا نام ای سی ایل پر ڈال دیا جبکہ ایف آئی اے نے ان کا پاسپورٹ ضبط کر لیا اور انہیں اپنے دفاع میں کچھ کہنے کا موقع بھی نہیں دیا گیا، انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے ان کا نام نکالا جائے اور ایف آئی اے کو ان کا پاسپورٹ واپس کرنے کی بھی ہدایات دی جائیں۔

مزید پڑھیں: صوابی کی گلالئی اسمٰعیل کے لیے برطانیہ کا ایوارڈ

اپنے فیصلے میں جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ جس متنازع میمورنڈم کے تحت گلالئی کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا اسے خارج کیا جاتا ہے اور متعلقہ فریقین کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ درخواست گزار کا پاسپورٹ انہیں واپس کریں۔

تاہم عدالت نے کہا کہ آئی ایس آئی کی جانب سے درخواست گزار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی تجاویز کی روشنی میں اس امر کی ضرورت ہے کہ وزارت داخلہ کے حکام اس معاملے پر ایکشن لینے کے لیے مناسب کارروائی کرنے کے لیے آزاد ہیں اور قانون کی روشنی میں ان کا پاسپورٹ بھی ضبط کر سکتے ہیں۔