The Dawn News - Pakistan - Islamabad

امریکا کی پی آئی اے پروازوں کی براہ راست لینڈنگ میں مدد کی یقین دہانی
کراچی میں امریکی قونصل جنرل جوآن ویگنر نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کو امریکی سرزمین تک براہ راست رسائی دلانے میں مدد کی یقین دہانی کروادی۔

جوآن ویگنر نے یہ یقین دہانی پی آئی اے کے سربراہ سے ملاقات کے دوران کرائی، جس میں ایئر مارشل ارشد ملک نے ان سے درخواست کی کہ وہ نیویارک، ہاؤسٹن اور شکاگو سمیت دیگر امریکی شہروں میں پی آئی اے کی براہ راست فلائٹس کی بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کو ماہانہ 2 ارب روپے کے آپریشنل خسارے کا سامنا

سیکیورٹی خدشات کے سبب پاکستان سے اڑنے والی کسی بھی براہ راست فلائٹ کو امریکا اپنی فضائی حدود میں داخلے کی اجازت نہیں دیتا، اکتوبر 2017 میں پی آئی اے نے بڑھتے ہوئے آپریشنل اخراجات اور اخراجات میں کمی کے لیے امریکا جانے والی اپنی فلائٹس کو معطل کردیا تھا۔

پی آئی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایئرمارشل ملک نے جوآن ویگنر اور ان کی ٹیم کو مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانزٹ روٹ سے امریکا اڑان بھرنا معاشی لحاظ سے ناقابل عمل ہے جبکہ انہوں نے نئے طیاروں کو اپنے بیڑے میں شامل کرنے کے پی آئی اے کے منصوبے کے حوالے سے بھی امریکی وفد کو آگاہ کیا۔

پی آئی اے کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال بہت بہتر ہوئی ہیں اور کینیڈا و یورپی ممالک کی متعلقہ ایوی ایشنز اور سیکیورٹی ایجنسیز نے اس پیشرفت پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے امریکی وفد کو سرٹیفکیٹ کے حصول اور آئی اے ٹی اے آپریشنل سیفٹی آڈٹ اور دیگر ایجنسیوں کی منظوری سے بھی آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کا خسارہ 10 برس میں 360 ارب روپے تک پہنچ گیا، آڈٹ رپورٹ

ویگنر نے پی آئی اے کو تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وہ اس مسئلے کے حل اور پاکستانی طیاروں کی امریکا میں براہ راست فلائٹ کے سلسلے میں متعلقہ امریکی محکمے سے بات کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اُمید ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پروان چڑھیں گے، امریکا خصوصاً تجارت اور کاروباری مراسم کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مضبوط تر کرنے کا خواہاں ہے۔

یہ خبر 14مارچ 2019 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔