The Dawn News - Pakistan - Punjab

’کھیل سیاست سے بالاتر ہے‘، ترجمان پاک فوج کا سوشل میڈیا مہم پر ردِ عمل
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کے دوران ٹیموں سے فوجی کیپ پہن کر کھیلنے کے عوامی مطالبے پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ کھیل سیاست سے بالاتر ہوتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے قوم کو ’پیارے پاکستانیوں‘ کہہ کر پکارا۔

انہوں نے کہا کہ پیارے پاکستانیوں کی جانب سے یہ مطالبہ سامنے آرہا ہے کہ پی ایس ایل میچ کے دوران فوجی کیپ یا شرٹ پہن کر میچ کھیلا جائے۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کی اس محبت اور حمایت کی قدر کرتی ہے، لیکن کھیل سیاست سے بڑھ کر ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں: فوجی ٹوپی پہننے والی بھارتی ٹیم کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 32 رنز سے شکست

پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمارا اتحاد ایسے جذبہ خیر سگالی سے بھی بڑھ کر ہے۔

انہوں نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ روشنیوں کے شہر (کراچی) میں (کرکٹ کے اس) کھیل کا لطف اٹھائیں۔

یاد رہے کہ بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں  نے آسٹریلیا کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز کے تیسرے ون ڈے میں فوجی ٹوپی پہن کر میچ کھیلا تھا جس میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں اپنے بیان میں کہا تھا کہ ‘یہ کرکٹ نہیں ہے، میں امید کرتا ہوں کہ جینٹل مینز گیم کو سیاست کی نذر کرنے پر آئی سی سی کارروائی کرے گی’۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ٹیم نے فوجی ٹوپیوں سے متعلق اجازت طلب کی تھی، آئی سی سی

آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے سے متعلق پاکستان کی جانب سے مذمت کی گئی جبکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو اس حوالے سے آگاہ بھی کیا گیا۔

تاہم آئی سی سی کی ترجمان نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت نے کیپ سے متعلق آئی سی سی سے اجازت طلب کی تھی۔

اس واقعے کے بعد پاکستان میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بھی اسی طرح اپنی فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے فوجی کیپ یا شرٹ پہن کر کھیلنے کا مطالبہ سامنے آرہا تھا۔