The Dawn News - Sport - Cricket

’دوبارہ پاکستان کا دورہ کرنے کا خواہشمند ہوں‘
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز سے کھیلنے والے سندیپ لمی چنے کا کہنا ہے کہ انہیں کراچی میں کرکٹ کھیل کر اچھا لگا اور دوبارہ پاکستان کا دورہ کرنے کے خواہشمند ہیں، یہاں آنے کے لیے بے چین رہیں گے۔

پی ایس ایل کو دیے اپنے انٹرویو میں نیپال سے تعلق رکھنے والے لاہور قلندر کے کھلاڑی سندیپ لمی چنے نے کہا ہے کہ مجھے کراچی کا دورہ کرکے بہت اچھا لگا۔

انہوں نے کہا کہ میں ایک مرتبہ پھر پاکستان آنا چاہتا ہوں جس کے لیے میں بے چین ہوں اور اب چاہے اس کے لیے میں پی ایس ایل میں ہی واپس آؤں یا پھر نیپال کی بین الاقوامی ٹیم کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کروں۔

لمی چنے کا کہنا تھا کہ میں دوبارہ پاکستان آنے کے لیے زیادہ انتظار نہیں کرسکتا اور اسی وجہ سے خواہش ہے کہ جلد نیپال کی ٹیم کے ساتھ بھی پاکستان کا دورہ کروں، مجھے یقین ہے کہ پاکستان میں مزید کرکٹ آئے گی۔

پاکستان میں کرکٹ شائقین سے متعلق بات کرتے ہوئے سندیپ لمی چنے کا کہنا تھا کہ یہاں شائقین کرکٹ کے لیے بہت جذباتی ہیں اور یہ مزید کرکٹ کے حق دار ہیں۔

مزید پڑھیں: ڈیرن سیمی کی مزار قائد پر حاضری

پی ایس ایل کے دوران انتظامات کو سندیپ نے بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں یہاں کسی طرح کے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور پاکستان کے لیے سب سے بڑی خبر یہ ہے کہ ہم نے کراچی میں پی ایس ایل کے میچز کھیلے۔

خیال رہے کہ سندیپ لمی چنے نے شارجہ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 10  رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کرکے ایونٹ کی کامیاب ترین ٹیم شکست کا مزہ چھکایا تھا۔

لمی چنے نے اعتراف کیا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلنا کسی چیلنج سے کم نہیں ہے جبکہ جنوبی ایشیا کے بیٹسمین اسپن کو اچھا کھیلتے ہیں، انہیں باؤلنگ کرنے سے یہ چیلنج دگنا ہوجاتا ہے۔

لاہور کی مسلسل شکستوں کے باوجود لمی چنے نے کہا کہ اس ٹیم میں صلاحیت موجود ہے اور یہ مستقبل میں بہتر پرفارمنس دے گی۔

یہ بھی دیکھیں: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور ویوین رچرڈز کراچی کی حلیم کے دیوانے

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کا کوچنگ اسٹاف اور انتظامیہ بہت معاون ہے لیکن بدقسمتی سے اس ٹیم کے لیے پی ایس ایل ایک مرتبہ پھر اچھا نہ رہا۔

اپنی کرکٹ میں انٹری کے حوالے سے لمی چنے نے بتایا کہ نیپال کرکٹ ٹیم کے کوچ ان کی اکیڈمی آئے اور وہاں باؤلرز کو دیکھنا چاہتے تھے تاہم اسی دوران میں نے نیٹ میں باؤلنگ کی جس کی وجہ سے وہ بہت متاثر ہوئے۔

لمی چنے نے نیپال کرکٹ ٹیم کے روشن مستقبل کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قومی ٹیم اس وقت بڑی سطح کی کرکٹ کی جانب گامزن ہے۔

لیگ اسپنر کا کہنا تھا کہ میں ٹیم کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا خواہش مند ہوں۔