The Dawn News - Pakistan - KP-FATA

بھارتی جارحیت کی ایف آئی آر مزید کارروائی کے لیے سی ٹی ڈی کے سپرد
مانسہرہ کے ضلعی پولیس افسر نے 26 فروری کو بھارتی جارحیت کے واقعے کی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کو مزید تحقیقات اور قانونی کارروائی کے لیے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے حوالے کردی۔

بھارتی فضائیہ کے طیاروں کی جانب سے بالاکوٹ کے علاقے جابہ میں پے لوڈ گرائے جانے کے فوری بعد علاقے کا معائنہ کرنے والے کانسٹیبل وقاص احمد کی جانب سے صدر تھانے میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: پاک فضائیہ نے 2 بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے، پاک فوج

ایف آئی آر میں کہا گیا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ بھارتی طیاروں نے پہاڑی علاقوں میں اپنا پے لوڈ گرایا جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ایک مقامی نورن شاہ کے ماتھے پر زخم آئے اور ان کے گھر کے کچھ حصے کو نقصان پہنچا۔

ایف آئی آر کے مطابق بھارتی حکومت اور اس کی مسلح افواج نے پلوامہ حملے کے بعد پاکستان کے خلاف سازش کی کوشش کی اور پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پے لوڈ گرائے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ نے پاکستانی حدود میں بھارتی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی

ایف آئی آر میں کہا گیا کہ ’بھارتی حکومت نے پلوامہ حملے کے بعد سے پاکستان کو دھمکیاں دینی شروع کی تھیں اور بعد ازاں بالاکوٹ کے علاقہ جابہ میں پے لوڈ گرائے‘۔

ایف آئی آر میں بھارتی پائلٹ کو مرکزی ملزم اور بھارتی حکومت اور افواج کے سربراہان کو جارحیت کا شریک ملزم ٹھہرایا گیا۔

ایف آئی آر میں آزاد کشمیر پر قائم لائن آف کنٹرول میں بھارت کی جانب سے مسلسل شیلنگ کیے جانے کا بھی ذکر کیا گیا۔

یہ خبر ڈان اخبار میں 15 مارچ 2019 کو شائع ہوئی