The Dawn News - Pakistan - Islamabad

کرائسٹ چرچ دہشتگردی: وزیر اعظم کا نعیم رشید کیلئے قومی ایوارڈ کا اعلان
وزیر اعظم عمران خان نے کرائسٹ چرچ میں مسجد پر دہشت گرد حملے کے دوران بے مثال بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے پاکستانی نعیم رشید کو قومی ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔

کرائسٹ چرچ حملے کے دوران ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نعیم رشید جرات و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملہ آور کے سامنے ڈٹ گئے اور انہیں آگے جانے سے روک دیا۔

مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ: مساجد پر حملے میں شہید پاکستانیوں کی تعداد 9 ہو گئی

ایک عینی شاہد کے مطابق اگر نعیم حملہ آور کو نہ روکتے تو حملے میں جانی نقصان بہت زیادہ ہو سکتا تھا کیونکہ حملہ آور النور مسجد کے عین وسط میں پہنچنے کی کوشش کر رہا تھا۔

اپنی جان کی پروا نہ کرتے ہوئے بے مثال بہادری کا ثبوت دینے والے 66 سالہ نعیم کو سوشل میڈیا پر خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے بھی نعیم رشید کی بہادری اور جرات مندی پر انہیں قومی ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہم کرائسٹ چرچ دہشت گرد حملے کی زد میں آنے والے پاکستانیوں کے اہل خانہ کو مکمل معاونت فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو میاں نعیم رشید پر فخر ہے جنہوں نے سفید فام دہشت گرد پر قابو پانے کی کوشش میں جام شہادت نوش کیا، ان کے حوصلے کو قومی انعام کے ساتھ یادگار بنایا جائے گا۔

مذکورہ حملے میں نعیم کے ساتھ ساتھ ان کے جواں سال بیٹے طلحہ نعیم بھی شہید ہو گئے اور دفتر خارجہ کی جانب سے ان دونوں کی شہادت کی تصدیق کردیگئی ہے۔

نعیم کی والدہ 80 سال سے زائد عمر کی بیدار آپا نے حکومت پاکستان سے درخواست کی ہے کہ ان کے بیٹے اور پوتے کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے انہیں نیوزی لینڈ جانے کے لیے ویزا جاری کیا جائے۔

نعیم رشید پیشے کے اعتبار سے بینکر تھے اور وہ 2009 میں نیوزی لینڈ گئے تھے جہاں انہوں نے مزید تعلیم حاصل کرتے ہوئے اپنی پی ایچ ڈی مکمل کی۔

ڈاکٹر نعیم رشید کے ایبٹ آباد میں واقع گھر میں لوگ تعزیت کے لیے جمع ہیں— فوٹو: اے ایف پی

ان کی بیوی تدریس کے شعبے سے وابستہ ہیں اور طلحہ سمیت ان کے تین بیٹے مختلف اداروں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مساجد کے حملہ آور سے یوٹیوب کا سب سے مشہور شخص پریشان

اس ہولناک حادثے کے دن نعیم حال ہی میں انجینئرنگ مکمل کرنے والے اپنے بیٹے طلحہ نعیم کے ہمراہ مسجد گئے اور دونوں حملے کا نشانہ بن گئے۔

نعیم رشید خیبر پختونخوا اسمبلی سے مسلم لیگ (ن) کی سابق قانون دان آمنہ سردار کے کزن ہیں اور ایوب میڈیکل کمپلیکس کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر سلیم افضل کے بھتیجے ہیں۔

نیوزی لینڈ مساجد پر حملہ

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں جمعہ کے روز 2 مساجد النور مسجد اور لین ووڈ میں  دہشت گردوں  نے اس وقت داخل ہوکر فائرنگ کی تھی جب بڑی تعداد میں نمازی، نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے لیے مسجد میں موجود تھے۔

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اس افسوسناک واقعے میں 49 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے، انہوں نے حملے کو دہشت گردی قرار دیا تھا۔

فائرنگ کے وقت بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم بھی نماز کی ادائیگی کے لیے مسجد پہنچی تھی تاہم فائرنگ کی آواز سن کر بچ نکلنے میں کامیاب رہی اور واپس ہوٹل پہنچ گئی۔

مذکورہ واقعے کے بعد کرائسٹ چرچ میں بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہفتے کو ہونے والا تیسرا ٹیسٹ منسوخ کردیا گیا اور بعد ازاں بنگلہ دیش نے فوری طور پر نیوزی لینڈ کا دورہ ختم کرنے کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ دہشتگردی: حملہ آور نے 24 گھنٹے قبل اپنے عزائم ظاہر کردیئے تھے

مسجد میں فائرنگ کرنے والے ایک  دہشت گرد نے حملے کی لائیو ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر نشر کی، جسے بعد میں نیوزی لینڈ حکام کی درخواست پر دل دہلا دینے والی قرار دیتے ہوئے سوشل میڈیا سے ہٹادیا گیا۔

بعد ازاں نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملہ کرنے والے دہشت گرد برینٹن ٹیرنٹ کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں ملزم پر قتل کا الزامات عائد کردیے گئے تھے۔