The Dawn News - Sport - Cricket

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل 2019 کی اختتامی تقریب
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2019 کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسان مانی نے تقریب کے آغاز پر اپنے خطاب میں حکومت اور سیکیورٹی اداروں کا شکریہ ادا کیا۔

پی ایس ایل 2019 کے فائنل سے پہلے اختتامی تقریب کے باقاعدہ آغاز سے قبل نیوزی لینڈ میں شہید ہونے والے نمازیوں سے اظہارِ یکجہتی کیا  گیا اور اسٹیڈیم میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی تماشائیوں سے کھچاکھچ بھرا ہوا تھا اور 28 ہزار سے زائد افراد میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم پہنچے تھے۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز چیئرمین پی سی بی احسان مانی کے خطاب سے ہوا۔ — فوٹو: ڈان نیوز

’سب سے بڑا ایوارڈ کراچی کے لوگوں کو دینا چاہیے‘

اس کے بعد تقریب کا باقاعدہ آغاز چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسان مانی کے خطاب سے ہوا جنہوں نے کہا کہ آج پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان فائنل ہے جو ٹیم اچھا کھیلے گی وہ ٹرافی لے جائے گی، لیکن اگر کسی کو سب سے بڑا ایوارڈ دینا چاہیے تو وہ کراچی کے لوگوں کو دینا چاہیے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ میں کراچی والوں کو کرکٹ کو سپورٹ کرنے پر تمام شائقین کرکٹ کا شکریہ ادا کرتاہوں۔

احسان مانی نے کہا کہ کراچی میں پی ایس ایل منعقد کروانے پر تمام اداروں نے پی سی بی کے ساتھ بھرپور تعاون کیا اور میں تمام اداروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

مزید پڑھیں: پشاور زلمی کی ٹیم کی روایتی اور مزیدار کھانوں سے تواضع

ان کا کہنا تھا کہ فائنل میں موجود دونوں بہترین ٹیمیں ہیں دونوں ہی میچ جیتنے کی کوشش کریں گی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی سے انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی امید

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم نے 2 سال قبل اسی میدان میں کہا تھا کہ ہم پی ایس ایل کراچی لے آئیں گے، آج حکومت اور کراچی والوں نے یہ کردکھایا۔

آج جیت کراچی والوں کی ہوگی، وزیرِاعلیٰ سندھ —فوٹو: ڈان نیوز

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ آج جو بھی ٹیم میچ جیتے گی اس سے جیت کرکٹ کی اور کراچی والوں کی ہوگی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی کوشش ہوگی کہ انٹرنیشنل کرکٹ پاکستان آئے اور نیشنل اسٹیڈیم کراچی سے اس کی شروعات ہو۔

وزیرِاعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کراچی میں منعقد کروانے پر تمام ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں۔

مراد علی شاہ نے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں شہید ہونے والے نمازیوں کے لیے دعائے مغفرت کی اور ان کے لواحقین سے تعزیت بھی کی۔

صدر، گورنر، آرمی چیف، ترجمان پاک فوج، ڈی جی رینجرز سمیت اہم شخصیات موجود

صدر مملکت عارف علوی، گورنر سندھ عمران اسمٰعیل، پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ، پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور اور ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید بھی پی ایس ایل فائنل دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم پہنچے۔

فواد خان نے پی ایس ایل 2019 کے ٹائٹل سانگ پر پرفارمنس دی —فوٹو: ڈان نیوز

قومی فنکاروں شاندار پرفارمنس

اعلیٰ شخصیات کے خطاب کے بعد ایونٹ میں سب سے پہلے معروف گلوکار ابرار الحق اسٹیج پر جلوہ گر ہوئے اور انہوں نے اپنی پرفارمنس سے شائقین کو محظوظ کیا۔

بعد ازاں لیجنڈری نازیہ حسن کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا، اور ان کے مختلف گانوں پر آئمہ بیگ اور شجاع حیدر نے پرفارمنس دی۔

ان کے بعد فواد خان نے پاکستان سپر لیگ کے رواں برس کے ٹائٹل سانگ پر پرفارمنس پیش کرکے شائقین کو محظوظ کیا۔

پاکستان کے لوگ بہت محبت کرنے والے ہیں، سابق ہسپانوی فٹبالر —فوٹو: ڈان نیوز

فواد خان کی پرفارمنس کے بعد پی ایس ایل فائنل کے مہمانِ خصوصی میں شامل سابق ہسپانوی فٹبالر  کارلوس پیئول بھی اسٹیج پر تشریف لائے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لوگ بہت محبت کرنے والے ہیں، یہاں سے بہت پیار مل رہا ہے اور میں ان کی مہمان نوازی کا شکر گزار ہوں۔

ایشیا کے معروف میوزیکل بینڈ جنون نے بھی پی ایس ایل کی اختتامی تقریب میں اپنی پرفارمنس سے محظوظ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کینسر کے شکار بچے کی اپنے ہیرو ڈیرن سیمی سے ملاقات

اس کے علاوہ انہوں نے میوزیکل بینڈ وائٹل سائنز کے مشہور ملی نغمے دل دل پاکستان پر بھی پرفارمنس دی۔

خیال رہے کہ اس ملی نغمے کے اصل گلوکار وائٹل سائنز کے  جنید جمشید تھے جو 7 دسمبر 2016 کو حویلیاں طیارہ حادثے میں 41 مسافروں اور طیارے کے عملے کے 5 اراکین سمیت جاں بحق ہوگئے تھے۔

نیشنل اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و دیگر انتظامات

فائنل کے لیے اسٹیڈیم کے اندر اور باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جبکہ سندھ رینجرز، سندھ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 20 ہزار سے زائد اہلکار سیکیورٹی پر مامور رہے۔

سندھ پولیس اور سندھ رینجرز نے اسٹیڈیم اور اس کے داخلی اور خارجی راستوں سمیت اطراف کی سیکیورٹی سنبھال لی جبکہ اسٹیڈیم کی فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔

شائقین کے مختلف مقامات پر پارکنگ کی جگہوں کا انتظام کیا گیا جبکہ پارکنگ سے حکومت کی جانب سے شٹل سروس نے شائقین کو اسٹیڈیم تک پہنچایا۔