The Dawn News - Sport - Cricket

پی ایس ایل 2019: واٹسن مین آف دی ٹورنامنٹ، حسن علی بہترین باؤلر قرار
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن فور کے بہترین کھلاڑی اور بیٹسمین کا ایوارڈ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شین واٹسن کے نام، پشاور زلمی کے حسن علی کو بہترین باؤلر کا ایوارڈ دیا گیا۔

پی ایس ایل 2019 کا اختتام کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جیت کے ساتھ ہوا جس نے پشاور زلمی کو فائنل میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی مرتبہ چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شین واٹسن نے ایونٹ میں سب سے زیادہ 430 رنز بنائے اور انہیں سیزن کے بہترین بیٹسمین کا ایوارڈ دیا گیا۔

اس کے علاوہ ٹیم کو اہم میچز میں کامیابی دلوانے پر شین واٹسن کو ہی مین آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا گیا۔

فائنل میں پشاور زلمی تو شکست سے دوچار ہوگئی تاہم اس کے باؤلر حسن علی کو ٹورنامنٹ کے بہترین باؤلر کا ایوارڈ دیا گیا۔

حسن علی نے 13 میچوں میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرتے ہوئے 13.46 کی اوسط سے ریکارڈ 25 وکٹیں حاصل کیں۔

ان کے ساتھ ساتھ ان ہی کی ٹیم کے کیرون پولارڈ کو سیزن کے بہترین فیلڈر کا ایوارڈ دیا گیا۔

اس کے علاہ بہترین وکٹ کیپر کا اعزاز اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیوک رونکی کے حصے میں آیا۔

لیوک رونکی کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ فائنل کا حصہ نہیں بن سکی لیکن انہوں نے پی ایس ایل 2019 کے دوران وکٹ کے پیچھے 10 کیچ اور ایک اسٹمپ کرتے ہوئے 11 شکار کیے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل کے میچ میرانشاہ، خیبر، مظفرآباد میں بھی کرائیں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر

ادھر ایونٹ میں کراچی کنگز کی کارکردگی بھی متاثر کن نہیں رہی تاہم اس کے نوجوان اسپنر عمر خان کو سیزن کا بہترین ایمرجنگ پلیئر قرار دیا ہے۔

عمر خان نے 11 میچوں میں کراچی کنگز کی نمائندگی کی اور 16.13 کے اوسط سے 15 وکٹیں حاصل کی جس میں انہوں نے 10 مرتبہ غیرملکی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جن میں لاہور قلندرز کے اے بی ڈی ویلیئرز کی وکٹ بھی شامل تھی۔

علاوہ ازیں اسلام آباد یونائیٹڈ کے آصف علی کو اسپرٹ آف دی کرکٹ کا ایوارڈ دیا گیا۔

پاکستان سپر لیگ کے سیزن فور میں فرائض انجام دینے والے امپائرز اور میچ آفیشلز کو خصوصی شیلڈز دی گئیں۔