The Dawn News - Pakistan - Islamabad

چیف جسٹس نے اسدمنیر کی مبینہ خود کشی سے قبل خط پر نوٹس لے لیا
اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے بریگیڈیئر ریٹائرڈ اسد منیر کی مبینہ خود کشی سے قبل لکھے گئے خط کا نوٹس  لے لیا۔

واضح رہے کہ 15 مارچ کو بریگیڈیئر (ر) اسد منیر ڈپلومیٹک انکلیو میں اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔

اسلام آباد سیکریٹریٹ تھانے کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) اسجد نے ڈان کو بتایا تھا کہ ’یہ خودکشی کا کیس ہے، کرمنل پروسیجر کوڈ کی دفعہ 174 (جس میں خودکشی کے کیسز بیان ہیں) کے تحت فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کرلی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: بریگیڈیئر (ر) اسد منیر اسلام آباد میں مردہ حالت میں پائے گئے

چیف جسٹس نے اس منیر کی مبینہ خود کشی سے قبل  سامنے آنے والے خط کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جسٹس جاوید اقبال سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

پمز ہسپتال کے سینیئر ڈاکٹر نے ڈان کو بتایا تھا کہ  لاش کا پوسٹ مارٹم نہیں ہوسکا تاہم لاش پر ابھرنے والے نشانات خودکشی ظاہر کرتے ہیں۔

پولیس کے مطابق متوفی اسد منیر کے گھر والوں کی درخواست پر لاش کا پوسٹ مارٹم نہیں کیا گیا تھا۔

ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ لاش پر کسی قسم کی مزاحمت کے نشانات عیاں نہیں تھے اور انہیں قتل نہیں کیا گیا۔

خیال رہے کہ بریگیڈیئر (ر) اسد منیر اسلام آباد کے ڈپلومیٹک ایونیو میں ایک اپارٹمنٹ میں قیام پذیر تھے۔

ان کا قومی خفیہ اداروں سے بھی تعلق رہا ہے جبکہ انہیں خیبر پختونخوا اور قبائلی علاقوں میں کام کرنے کا تجربہ حاصل تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کا بریگیڈیئر اسدمنیر کی مبینہ خودکشی کی تحقیقات کا مطالبہ

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے اسد منیر کی موت پر تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا مطالبہ کیا تھا۔

پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل فرحت اللہ بابر، سابق سینیٹ چیئرمین نیر بخاری اور پارٹی کے میڈیا کوآرڈینیٹر نذیر ڈھوکی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ مکمل تحقیقات تک نیب چیئرمین کو معطل کیا جائے۔