The Dawn News - Sport - Cricket

آسٹریلیا نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں بھی شکست دے دی
آسٹریلیا نے کپتان ایرون فنچ کی شان دار ناقابل شکست سنچری اور اوپنرز عثمان خواجہ کے 88 رنز کی بدولت پاکستان کی جانب سے دیے گئے 285 رنز کا ہدف باآسانی 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے 5 میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کرلی۔

شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز کے دوسرے ون ڈے میں ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کے امام الحق دوسرے میچ میں ناکام ہوئے اور صفر پر ہی رچرڈسن نے ان کی وکٹیں اڑا دیں جس کے بعد شان مسعود 19 رنز بنا کر آوٹ ہوئے تو مجموعی اسکور 35 رنز تھا۔

محمد رضوان نے 116 رنز کی اننگز کھیلی—فوٹو:اے ایف پی

حارث سہیل اور محد رضوان نے تیسری وکٹ میں 53 رنز کی شراکت کرتے ہوئے اسکور کو 87 تک پہنچایا۔

ایرون فنچ نے 34 رنز پر کھیلنے والے حارث سہیل کو کیری کے ہاتھوں کیچ کرایا جس کے بعد عمر اکمل بیٹنگ کے لیے آئے اور 20 اوورز میں ٹیم کی سنچری مکمل کرادی۔

عمر اکمل صرف 16 رنز کا اضافہ کرکے پویلین لوٹے تاہم کپتان شعیب ملک نے رضوان کے ساتھ مل کر طویل شراکت کی اور اسکور کو 239 رنز تک پہنچایا اس دوران انہوں نے اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی۔

شعیب ملک 60 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد رضوان نے کریئر کی پہلی سنچری مکمل کی اور 115 رنز بنانے کے بعد 254 کے مجموعے پر کولٹر نائل کو وکٹ دے دی، فہیم اشرف بھی 14 رنز بنا کر نائل کا شکار بنے۔

پاکستان نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 284 رنز بنا کر آسٹریلیا کو گزشتہ میچ  کی طرح نسبتاً آسان ہدف دے دیا۔

آسٹریلیا کے اوپنرز نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 209 رنز کی طویل شراکت قائم کی اور ٹیم کو مضبوط پوزیشن پر لاکھڑا کیا۔

عثمان خواجہ 88 رنز بنا کر آؤٹ ہونے والے پہلے آسٹریلوی بلے باز تھے، اس سے قبل دونوں اوپنرز نصف سنچری اور سنچری مکمل کی تھی۔

گلین میکسویل 241 کے مجموعی اسکور پر 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا نے 285 رنز کا مطلوبہ ہدف 48 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

کپتان ایرون فنچ نے ناقابل شکست 155 رنز اور شان مارش نے 11 رنز بنا کر ٹیم باآسانی 8 وکٹوں سے کامیابی دلائی، اس کامیابی کے بعد آسٹریلیا کو سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہوگئی۔

ایرون فنچ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

قبل ازیں پاکستان ٹیم کے کپتان شیعب ملک کا کہنا تھا کہ آج اچھی بیٹنگ اور باؤلنگ کا مظاہرہ کرکے میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔

شعیب ملک کا کہنا تھا کہ پہلے میچ میں ٹیم کی بیٹنگ تو اچھی تھی لیکن باؤلنگ کے شعبے میں نمایاں کارکردگی نہیں دکھا سکے تھے۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا نے پاکستان کو پہلے ون ڈے میں شکست دے دی

آسٹریلین ٹیم کے کپتان ایرون فنچ کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور ٹیم گزشتہ میچ کے کھلاڑیوں کے ہمراہ ہی میدان میں اترے گی۔

اس میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی تھی جہاں محمد عامر کی جگہ محمد حسنین کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا تھا جو ون ڈے کرکٹ میں اپنا ڈیبیو کر رہے تھے جنہیں قومی ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے سبز کیپ دی۔

شعیب ملک قومی ٹیم کی کپتانی کر رہے تھے اور  دیگر کھلاڑیوں میں شان مسعود، امام الحق، عمر اکمل، حارث سہیل، محمد رضوان، عماد وسیم، فہیم اشرف، محمد حسنین، محمد عباس اور یاسر شاہ شامل تھے۔

آسٹریلیا کی ٹیم کپتان ایرون فنچ، عثمان خواجہ، شان مارش، پیٹر ہینڈسکومب، مارکس اسٹوائنس، گلین میکس ویل، ایلکس کیری، نیتھن کوٹرنائل، جے رچرڈسن، نیتھن لیون اور ایڈم زیمپا پر مشتمل تھی۔

خیال رہے کہ اسی گراؤنڈ میں 22 مارچ کو کھیلے جانے والے سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے باآسانی شکست دے دی تھی۔