The Dawn News - Pakistan

گیس، بجلی کی قیمتوں میں مرحلہ وار اضافہ کرنا پڑے گا، اسد عمر
وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں گیس اور بجلی کی قیمتوں میں مرحلہ وار اضافہ کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں پاکستان کا موقف تبدیل نہیں ہوا تاہم آئی ایم ایف نے اپنے موقف پر نظرثانی کی ہے جس سے آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان ‘خلا’ کم ہوچکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف مشن چیف تعارفی دورے پر کل (26 مارچ) پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ گیس اور بجلی کی قیمتوں میں مرحلہ وار اضافہ کرنا پڑے گا لیکن اس مد میں دی جانے والی سبسڈی یک دم ختم نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف سے معاہدے پر بات چیت آخری مرحلے میں ہے، وزیر خزانہ

انہوں نے کہا کہ ایکسچینج ریٹ کنٹرول نہیں کریں گے کیونکہ ایکسچینج ریٹ اقتصادی اعشاریے طے کریں گے۔

آئی ایم ایف سے معاہدے پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے پروگرام پر جلد معاہدہ ہوجائے گا۔

یاد رہے کہ وزیرخزانہ اسد عمر نے 16 مارچ کو عندیہ دیا تھا کہ آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پیکیج حتمی مراحل میں ہے اور حکومت معاہدے کو حتمی شکل دینے سے قبل نومنتخب آئی ایم ایف مشن چیف سے مزید مذاکرات کرے گی۔

انہوں نے کہا تھا کہ ‘پاکستان بیل آؤٹ پیکیج کے لیے آئی ایم ایف سے معاہدے کے قریب پہنچ گیا ہے، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ممکنہ بیل آؤٹ پیکیج کے حوالے سے پائے جانے والے اختلافات میں کمی آئی ہے’۔

مزید پڑھیں: اسد عمر اداروں کی عالمی ماہرین کو مطمئن کرنے میں ناکامی پر برہم

اسد عمر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ معاہدے کو اسی وقت حتمی شکل دی جائے گی جب آئی ایم ایف مشن چیف سے تفصیلی مذاکرات ہوں گے۔

انہوں نے واضح کیا تھا کہ آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پیکیج کے لیے کسی قسم کی مقررہ رقم کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے، اس حوالے سے بھی مذاکرات میں بات زیر غور ہے۔