The Dawn News - Pakistan - Islamabad

آئی ایم ایف مشن چیف کی وزیرخزانہ سے ملاقات، مختلف معاملات پر تبادلہ خیال
وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر سے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) مشن چیف ایرنیسٹو رامریز ریگو کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی جہاں زری پالیسی سمیت دیگرشعبوں میں اصلاحات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزارت خزانہ سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ اور آئی ایم ایف مشن چیف نے مالی، مانیٹری، ڈھانچہ جاتی اصلاحات اور توانائی کے شعبے سمیت تمام امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اعلامیے کے مطابق وزیرخزانہ نے رامریزریگو کو ملک کی معاشی حالت کو بہتر کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

وزیرخزانہ اسد عمر نے آگاہ کیا کہ حکومت کی جانب سے ڈھانچہ جاتی اصلاحات اور دیگر معاشی اقدامات متعارف کروائے گئے ہیں جس کے بہتر نتائج آرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:گیس، بجلی کی قیمتوں میں مرحلہ وار اضافہ کرنا پڑے گا، اسد عمر

انہوں نے کہا کہ حکومت میکرو اکنامک عدم توازن کو بہتر کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھے گی  اور اس حوالے سے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

علاوہ ازیں آئی ایم ایف مشن چیف رمیریز ریگو نے وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داود سے بھی ملاقات کی۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داود نے کہا کہ حکومت نے ملک میں صنعت و تجارت کو فروغ دینے کے لیے مختلف معاشی اصلاحات کی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ قومی ٹیرف پالیسی جلد متعارف کروائیں گے جس سے ملکی معیشت بہتر ہوگی۔

اس موقع پر آئی ایم ایف کے مشن چیف رامریز ریگو نے کہا کہ پاکستان کے معاشی اصلاحات اچھا اقدام ہے اور امید ہے کہ اصلاحات کا یہ سلسلہ جاری رہے گا اور اس سے معیشت میں بہتری آئے گی۔

مزید پڑھیں:آئی ایم ایف سے معاہدے پر بات چیت آخری مرحلے میں ہے، وزیر خزانہ

خیال رہے کہ وزیرخزانہ اسد عمر نے 25 مارچ کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکیج کے لیے معاہدے کو جلد حتمی شکل دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں پاکستان کا موقف تبدیل نہیں ہوا تاہم آئی ایم ایف نے اپنے موقف پر نظرثانی کی ہے جس سے آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان ‘خلا’ کم ہوچکا ہے۔

اسد عمر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ معاہدے کو اسی وقت حتمی شکل دی جائے گی جب آئی ایم ایف مشن چیف سے تفصیلی مذاکرات ہوں گے۔

انہوں نے واضح کیا تھا کہ آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پیکیج کے لیے کسی قسم کی مقررہ رقم کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے، اس حوالے سے بھی مذاکرات میں بات زیر غور ہے۔