The Dawn News - Pakistan - Sindh

سندھ پولیس کا نیا یونیفارم متعارف کرانے کی منظوری
سندھ پولیس کے سربراہ ڈاکٹر کلیم امام کی تجویز پر حکومت سندھ نے پولیس کی نئی وردی متعارف کرانے کی منظوری دے دی۔

سندھ پولیس کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وردی میں تبدیلی کی وجہ پولیسنگ کے عمل کو بہتر بناتے ہوئے اسے عالمی معیار کے مطابق بنانا ہے۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آپریشنز مقصود احمد نے نئی وردیوں کی تعارفی تقریھب کے موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ یہ وردی مقامی موسم کے ساتھ ساتھ عالمی معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائی گئی ہے۔

سندھ پولیس سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ اس یونیفارم کی فراہمی کا واحد ادارہ ندھ پولیس ہو گا تاکہ کپڑے، سلائی اور رنگ کے معیار کو برقرار رکھا جا سکے۔

بیان میں کہا گیا کہ مقامی سپلائرز اور دکانداروں کو یونیفارم بیچنے یا اس کی نمائش کی اجازت نہیں ہو گی۔

ابتدائی طور پر یونیفارم کو سندھ پولیس کے پانچ یونٹ میں متعارف کرایا جائے گا جس میں ٹریفک پولیس، سینٹرل انویسٹی گیشن ایجنسی، اینٹی رائٹ ریزرو پلاٹون، فارنسک ڈویژن سندھ اور سینٹرل پولیس آفس شامل ہے۔

یونیفارم کچھ اس طرح کا ہو گا

ٹریفک پولیس افسران کی شرٹ سفید، گہرے نیلے رنگ کی پینٹ، گہرے نیلے رنگ کی پولیس کیپ ہو گی۔

ٹریفک پولیس اہلکاروں کی آدھی آستین کی سفید شرٹ، گہرے نیلے رنگ کی پینٹ، گہرے نیلے رنگ کی پولیس کیپ ہو گی۔

افسران کی گہرے نیلے رنگ کی شرٹ، گہرے نیلے رنگ کی پینٹ، گہرے نیلے رنگ کی پولیس کیپ ہو گی۔

ہیڈ کانسٹیبل، کانسٹیبل کی آدھی آستین کی گہرے نیلے رنگ کی شرٹ، گہرے نیلے رنگ کی پینٹ، گہرے نیلے رنگ کی پولیس کیپ ہو گی۔