The Dawn News - Opinions

سول سرونٹس کی کارکردگی بہتر کیسی ہوگی؟
سول سروس کے ذریعے گورننس میں بہتری لانا چونکہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے منشور برائے انتخابات 2018ء کا حصہ ہے لہٰذا کثیر تعداد میں اس حوالے سے آرا دی جا رہی ہیں کہ پاکستان کو کس طرح سرکاری شعبہ بہتر کرنا چاہیے۔

تبصرہ نگاروں نے مسائل اور ان کے ممکنہ حل کے بارے میں اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اگرچہ ان کی جانب سے پیش کردہ نکات ٹھیک تو ہیں مگر بحث و مباحثہ کا سلسلہ اب بھی جاری و ساری ہے وہ اصلاحات کو آگے بڑھنے سے روکنے کا باعث بن سکتا ہے۔

سول سروس میں ایک حقیقی تبدیلی پیدا کرنے لیے ہمیں تجزیاتی طور پر مناسب، سیاق و سباق سے مطابقت رکھنے والے اور بڑی حد تک آزمودہ اور خالص سے خالص طریقوں سے مجوزہ پالیسیوں کو جانچنے کی ضرورت ہے۔

اچھی خبر یہ ہے کہ اس قسم کا تجزیاتی طریقہ سہل ہے اور پاکستان میں بھی قابلِ عمل ہے۔

گزشتہ دہائی کے دوران ہم میں سے عاصم خواجہ، شریک لکھاریوں عدنان خان اور بنجمن اولکن اور محکمہ ایکسائیز و ٹیکسیشن پنجاب کے ساتھ مل کر ایسے دو تجرباتی مشقوں پر کام کر رہے ہیں جن میں سول سرونٹس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے طریقوں کو پرکھا گیا۔ اس مشترکہ کوشش کے نتیجے میں سول سروس کو بہتر بنانے اور وسیع بنیادوں پر اصلاحات لانے کے حوالے سے اہم نکات برآمد ہوئے۔

’جو شخص‘ کام کر رہا ہے یا پھر ’جس طریقے کے ساتھ‘ کام کر رہا ہے، ان دونوں میں کسی ایک میں تبدیلی لا کر سول سرونٹس کی کارکردگی بہتر بنائی جاسکتی ہے۔ اب سول سرونٹس کو نکالنا مشکل اور انتشارانگیز عمل ثابت ہوسکتا ہے اس کے علاوہ یہ گارنٹی بھی نہیں ہوگی کہ ان کی جگہ نئے آنے والے کوئی اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔

تاہم، ان کے کام کے بدلے ملنے والے معاوضے کے طریقہ کار میں تبدیلی لائے جائی، مثلاً وہ جتنی اچھی کارکردگی دکھائیں گے اس حساب سے انہیں تنخواہ دی جائے، تو یہ عمل کافی آسان اور مؤثر ثابت ہوسکتا ہے۔

اس حوالے سے پہلا تجربہ ٹیکس وصول کاروں کو ان کی کارکردگی کی بنیادوں پر بونس تنخواہ دے کر آزمایا گیا۔ نتیجہ یہ نکلا کہ دو سال کے دوران ٹیکس وصول کاروں کو کارکردگی کے عوض تنخواہ دینے کی ان اسکیموں کے لیے جہاں جہاں کام سونپا گیا وہاں سے عمومی ٹیکس ادائیگیوں کے مقابلے میں 46 فیصد زیادہ ٹیکس وصول کیا گیا۔

دوسرے تجربے میں غیر مالیاتی مراعات کے طریقے کو جانچا گیا،اس دوران یہ آزمائش کی  گئی کہ اگر سول سرونٹس کو ان کی من پسند جگہوں پر میرٹ بنیادوں پر تعیناتی کا وعدہ کیا جائے تو کیا یہ اس سے انہیں اپنے کام کے لیے حوصلہ ملتا ہے یا نہیں۔ نتیجہ یہ برآمد ہوا کہ زیر آزمائش ٹیکس وصول کاروں کے جس گروہ کو کارکردگی کے عوض اپنی من چاہی جگہ پر تعیناتی کی اجازت دی گئی تھی، اس کی جانب سے ٹیکس وصولی شرح میں 41 فیصد کا اضافہ ہوا۔ یہ مالیاتی مراعات کے مقابلے میں معمولی فرق کے ساتھ کم شرح بھلے ہو، مگر دھیان رہے اس طریقے میں ایک بھی اضافی پیسہ خرچ نہیں ہوا۔

کارکردگی بہتر بنانے کے لیے کم لاگت والے طریقوں کے حوالے سے یہ تجربات کون سے نتیجے اخذ کرتے ہیں انہیں ہم نے اس مضمون کے مفصل ورژن میں وضاحت کے ساتھ بیان کیا ہے۔ مگر پاکستان کی سول سروس میں وسیع تر اصلاحات لانے کے عمل کے حوالے سے یہ تجربات کیا بتاتے ہیں؟

یہ بتاتے ہیں کہ اصلاحاتی نکات کی افادیت کا پتہ لگانے کا بہتر طریقہ یہی ہے کہ ان کا عملی طور پر تجربہ کرکے دیکھا جائے۔

پہلی تحقیق یا تجربے کے مثبت اثرات کے حصول کے لیے، ہم نے 3 مخلتف اسکیموں کو آزامایا اور ہم نے پایا کہ سادہ سی بونس اسکیم نے سب سے بہتر انداز میں کام دکھایا۔

بالآخر بہتر سے بہتر پالیسی کی تلاش کے لیے آپ کو ہر ایک مخصوص صورتحال کے پیش نظر مختلف اقسام کی اسکیموں کو آزمانے کی ضرورت پڑے گی۔

دوسرا نکتہ یہ ہے کہ مختلف آپشنز کا تجربہ کرکے دیکھنے سے نہ صرف آپ نہ صرف ان سے حاصل ہونے والے فوائد کا پتہ لگا سکتے ہیں بلکہ اس طرح آپ کو چند ایسے سائڈ افیکٹس سے بھی محتاط رہنے میں مدد ملتی جو شہریوں کو نقصان پہنچانے کا سبب بن سکتے ہیں۔

پہلی تحقیق کے دوران ہمارے سرویز میں جائزاتی کھرے پن یا ٹیکس دہندگان کے اطمنان پر کسی قسم کے منفی اثرات مرتب نہیں ہوئے۔ تاہم ہم نے یہ ضرور پایا کہ جہاں ٹیکس دہندگان نے زیادہ ٹیکس ادا کیا وہیں دیگر نے نئی بارگین میں علیحدہ سے بھاری ادائگیوں کی پیش کش کی اطلاع دی۔

اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مفصل انداز میں معلومات کو اکٹھا کرنے سے آپ کو ایک ایسی پالیسی مرتب کرنے میں مدد مل سکتی ہے کہ جس میں سب کے لیے بہترین ممکنہ نتائج برآمد ہوں، جبکہ اس میں کام کے صلے میں اجرت کے ساتھ غیر مطلوب رویوں پر جرمانیں بھی شامل ہوں۔

آخری بات یہ کہ پالیسی اصلاحات کے بعد وقت فوقتاً اس کا جائزہ لیا جائے تا کہ اس میں مزید بہتری لانے میں مدد مل سکے۔ ہماری دونوں تحاقیق کے مطابق ہر سال مراعات کی پیش کش کی ضرورت نہیں بلکہ اس کے بجائے محکمے کے اہم موقعوں پر ہی ایسی پیش کش کی جائے۔

گزرتے وقت کے ساتھ پالیسیوں کے مخصوص اثرات کو سمجھ کر ان کی تاثیر کو بڑھایا اور لاگت کو گھٹایا جاسکتا ہے۔

’اگر ایسا ہو تو ویسا ہوگا‘ جیسے بحث و مباحثے سے پالیسی آپشنز تو مل جائیں مگر اس طرح کے متفرقہ مؤقف بیان کرتے رہنے سے یا پھر ٹاک شوز پر بیٹھ کر طویل طویل ماہرانہ رائے نشر کرنے سے حل تلاش نہیں ہوگا۔

کامیاب اصلاحات لانے کے لیے ہمیں ایک ایسا ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے کہ جہاں مختلف، بلکہ ایک دوسرے کے برعکس خیالات کو جانچا جاسکے، ان کا تقابلی جائزہ لیا جاسکے اور ان میں بہتری لائی جاسکے۔

کوئی ایک تحقیق بھی بہت ساری معلومات فراہم کرسکتی یے، لیکن ایک حقیقی تبدیلی کے لیے ہمیں ایسی کئی ساری تحاقیق کرنی ابھی باقی ہیں۔

منظم انداز میں پالیسیوں کو جانچنے کے عمل اور ٹھوس اعداد و شمار کی بنیاد پر انہیں درست ثابت کرنے سے ہم ایک ایسا ڈھانچہ کھڑا کرسکتے ہیں جس کی مدد سے ایسی بہترین اصلاحات کو لانا ممکن ہوسکے گا جو پائیدار ہوں اور بہتر سے بہتر کارکردگی کا باعث بنیں۔

یہ مضمون 27 مارچ 2019ء کو ڈان اخبار میں شائع ہوا۔