The Dawn News - Pakistan - Balochistan

اورماڑہ کے قریب پاک بحریہ کی بڑی کارروائی، 1000 کلو حشیش پکڑ لی
پاک بحریہ نے بلوچستان کے ضلع گوادر کے ٹاؤن اورماڑہ کے قریب گورحد کے مقام پر اینٹی نارکوٹکس فورس  (اے این ایف) کے تعاون سے آپریشن کرکے تقریباً ایک ہزار کلوگرام حشیش پکڑ لی۔

پاک بحریہ سے جاری بیان کے مطابق آپریشن انٹیلی جنس کی بنیاد پر کیا گیا جس میں پکڑی گئی حشیش کی مالیت تقریباً ڈھائی ارب روپے ہے۔

حشیش کو اسمگلنگ کر کے سمندری راستے کے ذریعے منتقل کیا جا رہا تھا۔

مزید کارروائی کے لیے پکڑی جانے والی حشیش کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف آپریشن کا کامیاب انعقاد پاکستان کے سمندری علاقے میں کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کے خلاف پاک بحریہ کے سرگرم رہنے کے عزم کا مظہر ہے۔

پاک بحریہ اپنی قومی اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنے اور بحر ہند میں قانون کی بالادستی قائم رکھنے کے لئے پر عزم ہے۔