The Dawn News - Pakistan - Islamabad

ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف بھرپور کارروائی ہوگی، وزیر اطلاعات
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے ڈالر کو ذخیرہ کرنے اور کرنسی کی مشکوک تجارت کے خلاف بھرپور کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ 'ٹویٹر' پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ ‘حکومت، وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو ہدایات دے چکی ہے کہ ڈالر کی ذخیرہ اندوزی اور کرنسی کی مشکوک تجارت کے خلاف بھرپور کارروائی شروع کی جائے’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘اسٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ کے ساتھ مل کر کارروائی شروع کی جارہی ہے’۔

خیال رہے کہ وزیر اطلاعات ونشریات کا ڈالر کے حوالے سے بیان وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی جانب سے روپے کی قدر مزید کم کرنے کے تاثر کو رد کرنے کے فوری بعد آیا ہے، جہاں انہوں نے واضح کیا تھا کہ ڈالر خرید کر اپنے پیسے ضائع نہ کریں۔

مزید پڑھیں: روپے کی قدر مزید کم نہیں ہو گی، وزیر خزانہ

گزشتہ برس اگست میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اقتدار میں آنے کے بعد سے اب تک روپے کی قدر میں 25 فیصد کمی واقع ہو چکی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا تھا کہ 'آج اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنے واضح بیان میں کہا ہے کہ روپیہ توازن میں آگیا ہے، لہٰذا روپے کی قدر میں زیادہ کمی کی کوئی وجہ نہیں۔'

انہوں نے کہا تھا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے مذاکرات میں اس بارے میں کوئی مطالبہ نہیں کیا گیا کہ ایکسچینج ریٹ کیا ہونا چاہیے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ روایتی طور پر پاکستانی معیشت کو ہونے والے نقصانات کے سبب ایکسچینج ریٹ مالیت سے زیادہ رکھتا ہے، روپے کو اس کی بنیاد کے مساوی ہونا چاہیے اور اس کا بینچ مارک ریئل افیکٹو ایکسچینج ریٹ ہونا چاہیے۔

انہوں نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ ڈالر خرید کر اپنے پیسے ضائع نہ کریں اور اس کے بجائے اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کریں۔