The Dawn News - Pakistan - Islamabad

وزیر اعظم سیکریٹریٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا
اسلام آباد میں وزیر اعظم سیکریٹریٹ کی چھٹی منزل پر لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، تاہم کولنگ کا عمل جاری ہے۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم سیکریٹریٹ میں چھٹی منزل پر اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے فوری بعد امدادی آپریشن کا آغاز کیا گیا۔

واقعے کے اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پہنچ گئیں اور وزیر اعظم سیکریٹریٹ کو فوری طور پر خالی کروا لیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق آگ لگتے ہی وزیر اعظم ہاؤس میں لگے فائر سسٹم کے سائرن بجنا شروع ہوگئے اور وزیر اعظم سیکریٹریٹ میں موجود افراد کو عمارت سے باہر نکلنے کی ہدایت کی گئی۔

وزیر اعظم سیکریٹریٹ کی چھٹی منزل پر لگنے والی آگ کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں جبکہ خوش قسمتی سے ابھی تک کوئی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

امدادی آپریشن میں کیپیٹل ڈیولمپنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) سے بھی مدد طلب کی گئی اور ان کی اسنارکل نے بھی وزیر اعظم سیکریٹریٹ میں لگنے والی آگ کو بجھانے میں مدد کی۔

تاہم آشزدگی کی وجہ سے عمارت میں دھواں بھرنا شروع ہوگیا اور وزیر اعظم سیکریٹریٹ میں ہوا کی منتقلی کا راستہ نہ ہونے کی وجہ سے چھٹی منزل کے شیشے توڑے گئے تاکہ دھواں باہر نکل سکے۔

بعد ازاں امدادی ٹیموں کی بروقت کارروائی کی وجہ سے وزیر اعظم سیکریٹریٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔