The Dawn News - Sport - Cricket

ورلڈ کپ 2019 : آسٹریلوی ٹیم کی کِٹ کی رونمائی
کرکٹ کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ ورلڈ کپ 2019 کے لیے آسٹریلیا کی جانب سے پہننے جانے والا یونیفارم سامنے آگیا۔

آسٹریلوی خبر رساں ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی ٹیم کی جانب سے ماضی میں جیتے گئے ورلڈ کپ سے متاثر اس لباس سے آسٹریلیا کے مداحوں میں ماضی جیسے جذبات دوبارہ ابھارنے کی کوشش کی گئی ہے۔

لباس میں روایتی پیلے رنگ میں ہرے رنگ کو شامل کیے گیا ہے جس کا کالر کھلا رکھا گیا ہے۔

اے ایس آئی سی ایس کی جانب سے کٹ کے ماڈل کے طور پر گلین میکس ویل کو پیش کیا گیا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کی مسلسل 2 سیریز میں کامیابی سے ٹیم کے مداحوں میں ایک نئی امید پیدا ہوگئی ہے کہ لارڈز کے میدان سے ٹرافی ایک مرتبہ پھر ان کے گھر آئے گی۔

آسٹریلیا نے حال ہی میں بھارت کو 2-3 سے سیریز میں شکست دی تھی جبکہ پاکستان سے کھیلی گئی سیریز میں انہوں نے 0-5 سے وائٹ واش کیا تھا۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا کے ورلڈ کپ میں کھیلنے والے 15 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔

اعلان کیا گیا اسکواڈ برسبین میں پری ورلڈ کپ کیمپ میں اکھٹے ہوکر نیوزی لینڈ کے خلاف 3 پریکٹس میچز کھیلے گا۔

بعد ازاں آسٹریلیا کی ٹیم یکم جون کو افغانستان کے خلاف میچ کھیلے گی۔