The Dawn News - Pakistan - Islamabad

ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف ایف آئی اے کی کارروائی، ایک شخص گرفتار
راولپنڈی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ڈالر کی ذخیرہ اندوزی، منی لانڈرنگ، حوالہ/ہنڈی اور روپے کی قدر میں کمی سے متعلق قیاس آرائیوں کے بعد کریک ڈاؤن کرتے ہوئے دارالحکومت اسلام آباد سے ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔

اسلام آباد سے گرفتار کیے جانے والے شخص کے پاس سے 10 لاکھ روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی بھی برآمد کی گئی۔

خیال رہے کہ ایف آئی اے اسلام آباد کے ڈائریکٹر وصال فخر سلطان نے کمرشل بینکنگ سرکل کو غیر قانونی کاروبار میں ملوث تمام افراد کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف بھرپور کارروائی ہوگی، وزیر اطلاعات

ان ہدایات کی روشنی میں ایف آئی اے نے اسلام آباد کے آئی-8 مرکز میں قائم انیق آرکیڈ میں قائم غیر قانونی منی ایکسچینج۔ ٹی ٹی ینڈ ڈی ڈی کرنسی ایکسچینج، پر چھاپہ مارا۔

مذکورہ چھاپے میں 4 لاکھ 61 ہزار 250 روپے، 33 ہزار 295 یو اے ای درہم، 3 ہزار 800 امریکی ڈالر، 2 ہزار 5 سو پاؤنڈز، 300 آسٹریلین ڈالرز، 300 قطری ریال، ایک ہزار 805 یورو اور ایک ہزار 610 سعودی ریال برآمد کرلیے۔

اس کے ساتھ ایف آئی اے نے شاہنواز نامی شخص کو حراست میں لے کر برآمد ہونے والی رسیدیں، اندراج رجسٹر، ایک کمپیوٹر، جو غیر ملکی کرنسی کی غیر قانونی خرید و فروخت میں استعمال ہورہا تھا، کو ضبط کرلیا۔

علاوہ ازیں منی چینجر کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز بھی کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی، کروڑوں مالیت کی کرنسی ضبط

اسی کریک ڈاؤن کے تحت ایف آئی اے ٹیم نے راولپنڈی کے پشاور روڈ پر ایک گاڑی ضبط کی اور اس میں سے 24 لاکھ روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کی۔

اس حوالے سے میں ایف آئی اے کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ ڈالر کی ذخیرہ اندوزی اور منی لانڈرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

دوسری جانب وفاقی حکومت کی ہدایات پر ایف آئی اے پنجاب نے بھی ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف صوبے میں کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا۔

یہ خبر 10 اپریل 2019 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔