The Dawn News - Pakistan

اسد عمر کی عالمی بینک کے صدر اور آئی ایم ایف حکام سے ملاقات
وزیر خزانہ اسد عمر نے 3 سالہ بیل آؤٹ پیکج کے حصول کے لیے عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ آر مال پس اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف) کے سینئر آفیشلز سے ملاقات کی۔

منگل کو واشنگٹن پہنچنے والے وزیر خزانہ نے روانگی سے قبل اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں اُمید ظاہر کی تھی کہ ان کے 2 روزہ دورہ امریکا کے دوران مجوزہ آئی ایم ایف پیکج کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: ’اصلاحات نہ کیں تو 2024 تک پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار مزید کم ہو جائے گی‘

اسد عمر 9 سے 14 اپریل تک ہونے والے عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے موسم بہار کے اجلاس میں شرکت کے لیے واشنگٹن گئے ہیں اور وہ اس دوران امریکی سیکریٹری خزانہ سے بھی ملاقات کریں گے، یہ ملاقات اس لحاظ سے اہم ہے کہ کسی بھی ملک کے لیے آئی ایم ایف یا عالمی بینک کے پیکج کے لیے امریکا کی حمایت اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔

منگل کو جاری اپنی سالانہ رپورٹ میں آئی ایم ایف نے پاکستان کو خبردار کیا تھا کہ اگر پاکستان نے انتہائی ناگزیر معاشی اصلاحات نہ کیں تو 2024 تک اس کی معاشی ترقی کی شرح 2.5 فیصد تک ہی رہے گی۔

تاہم پاکستان نے آئی ایم ایف پر زور دیا کہ وہ اس بات پر ضرور غور کرے کہ پاکستان قرض دینے والوں کی شرائط کو آخر پورا کیوں نہیں کر پاتا۔

پاکستان کے موقف کو سمجھنے والے ایک آفیشل نے آئی ایم ایف پر اصلاحات پر عملدرآمد کے لیے پاکستان کی مدد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یقیناً، شرائط انتہائی سخت ہیں، تعمیری اصلاحات سے مستقبل میں فائدہ ہو گا اور ایک طریقے سے لوگ بھی اسے سراہیں گے، کوئی بھی سیاسی حکومت عوامی جذبات کو نظر انداز نہیں کر سکتی۔

آئی ایم ایف نے اپنی رپورٹ میں پاکستان کے اخراجات اور ریونیو میں وسیع خلا کی نشاندہی کرتے اور بڑھتے ہوئے قرضوں پر تشویش کا اظہار کیا تھا، آئی ایم ایف کا پاکستان کے لیے کرنسی کا ایس ڈی آر کوٹہ 2.031 ارب ہے جو تقریباً 2.818 ارب ڈالر بنتا ہے۔

اسپیشل ڈرائنگ رائٹ (ایس ڈی آر) مالیاتی ٹرانزیکشن کے لیے آئی ایم ایف یونٹ ہے جس میں مختلف ممالک کی کرنسی شامل ہے، ایک انفرادی ملک کا ایس ڈی آر کوٹہ اس کی عالمی معیشت میں پوزیشن کی عکاسی کرتا ہے، پاکستان 11جولائی 1950 کو آئی ایم ایف کا رکن بنا تھا اور اس کے بعد سے اب تک 21 مرتبہ قرض لے چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف ایف آئی اے کی کارروائی، ایک شخص گرفتار

پاکستان نے اپنی معیشت میں بہتری کے لیے گزشتہ سال اکتوبر میں ایک مرتبہ پھر مالی معاونت طلب کی تھی اور اس کے بعد سے اب تک اس کی آئی ایم ایف سینئر حکام سے متعدد ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔

اتوار کو عالمی بینک نے کہا تھا کہ سخت مالیاتی اور مانیٹری پالیسیوں کے باعث پاکستان کی معاشی شرح نمو آئندہ مالی سال میں مزید 2.7 فیصد کم ہو گی جو جنوبی ایشیا میں سب سے کم ہے۔

واشنگٹن میں موسم بہار کے اجلاس میں شرکت کے لیے جانے والے وفد میں گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ، سیکریٹری فنانس یونس ڈھاگا، معاشی امور کے ڈویژن سیکریٹری نور احمد اور ان اداروں کے دیگر سینئر حکام شامل ہیں۔