The Dawn News - Life & Style

’گیم آف تھرونز‘ کے کرداروں کے پسندیدہ موت کے مناظر
امریکا کے معروف شہرہ آفاق فنٹیسی ڈرامہ ‘گیم آف تھرونز ’کے آٹھویں اور آخری سیزن کی پہلی قسط ریلیز ہونے جا رہی ہے اور دنیا بھر کے کروڑوں شائقین کا اس کو بے صبری سے انتظار ہے۔

ڈرامے کی ٹیم یہ اعلان پہلے ہی کر چکی ہے کہ یہ سیزن ڈرامے کا اختتامی سیزن ہوگا اور اس حوالے سے سب کا یہی خیال ہے کہ ڈرامے کو ختم کرتے کرتے پروڈکشن ٹیم تقریبا سب کرداروں کو مار دے گی، تاہم اس حوالے سے ٹیم نے کوئی وضاحت نہیں کی۔

ڈرامے کی ٹیم نے کہانی کو اتنا خفیہ رکھا ہے کہ اداکاروں کو بھی اس بات کا علم نہیں کہ ان کے ساتھ آخری سیزن میں کیا ہونے جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق  2017 میں گیم آف تھرونز کے ساتویں سیزن کے ہیک ہونے کے بعد اب احتیاطی تدابیر کے تحت ڈرامے کے کئی اختتامی مناظر ریکارڈ کرائے گئے ہیں، تاکہ اگر ایک سین لیک ہوجائے تو دوسرے کو استعمال کیا جائے اور اگر دوسرا بھی لیک ہو تو تیسرے منظر کو آزمایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ‘گیم آف تھرونز کا اختتام ہر کسی کیلئے خوش کن نہیں ہوگا’

’گیم آف تھرونز‘ کے اختتامی سیزن کے حوالے سے اس ڈرامے کے اہم اداکار کیٹ ہیرنگٹن نے سمتمبر 2018 میں کہا تھا کہ گیم آف تھرونز’ کا اختتام ہر کسی کے لیے خوش آئندہ نہیں ہوگا۔

کیٹ ہیرنگٹن کا کہنا تھا کہ شہرہ آفاق ڈرامے کا اختتام اس طرح سےنہیں ہونا چاہیے تھا، ان کا کہنا تھا کہ ان کا خیال ہے کہ جس ڈرامے نے 8 سے 7 سال کا وقت لیا، اس کا اختتام یوں نہیں ہونا چاہیے۔

اگرچہ اس ڈرامے کی آخری سیزن کی کہانی کا کسی کو علم نہیں، تاہم ڈرامے کے کرداروں نے ڈرامے میں اپنے اپنے پسندیدہ موت کے مناظر پر بات کی ہے۔

مزید پڑھیں: انتظار ختم، گیم آف تھرونز کو ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا

خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ (اے پی) کے مطابق ڈرامے کی ٹیم پریمیئر کے موقع پر بات کرتے ہوئے ’گیم آف تھرونز‘ میں اپنے اپنے پسندیدہ موت کے مناظر پر بات کی۔

سین بین

’گیم آف تھرونز‘ ڈرامے کو ایک ایسے ڈرامے کے طور پر بھی جانا جاتا ہے جس میں تقریبا ہر قسط میں کسی نہ کسی کو بے دردی سے قتل کردیا جاتا ہے۔

ایسے ہی بے دردی سے قتل کیے گئے کرداروں میں ’نیڈ اسٹارک‘ بھی شامل ہیں جسے اداکار سین بین نے نبھایا تھا۔

انہوں نے پہلی سیزن میں اپنی موت کے منظر کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے سر کاٹے جانے والی دردناک موت کو کبھی نہیں بھولیں گے۔

چارلس ڈانس

اسی ڈرامے میں ’ٹاون لینسٹر‘ کا کردار ادا کرنے والے چارلس ڈانس نے بھی اپنے پسندیدہ موت کے منظر پر بات کی اور کہا کہ مرنے کے لیے نامناسب وقت وہ ہے جب کوئی انسان باتھ روم استعمال کر رہا ہو۔

انہوں نے ڈرامے میں اپنے ہی بچوں کی جانب سے خود کو باتھ روم میں قتل کیے جانے کے منظر کو یاد کیا اور اسے سب سے پسندیدہ منظر قرار دیا۔

کرسٹین نائرن

ڈرامے میں معاون اداکار کا کردار ادا کرنے والے کرسٹین نائرن نے بھی اپنے پسندیدہ موت کے منظر پر بات کی۔

انہوں نے ڈرامے میں ہودور کا کردار ادا کیا تھا اور ان کی موت تقریبا اچھے انداز میں ہوئی تھی اور انہوں نے اپنی موت کے منظر کو اپنا پسندیدہ منظر قرار دیا۔

کیری انگرام

گیم آف تھرونز میں سب سے دردناک موت اور شائقین کو رلانے والا منظر ننھی شہزادی ’شیریں براتھیون‘ کی ہلاکت تھی۔
شہزادی شیریں براتھیون کو اپنے ہی والدین زندہ جلا کر اسے بھینٹ چڑھا دیتے ہیں اور خیال کرتے ہیں کہ ایسا کرنے سے ان کی سلطنت محفوظ رہے گی۔

پیڈرو پاسکل

گیم آف تھرونز میں’اوبرین مارٹیل‘ کا کردار ادا کرنے والے اداکار پیڈرو پاسکل اپنے پسندیدہ منظر کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اس منظر کو کبھی نہیں بھول پائیں گے جس میں ڈرامے کے ایک کردار نے تقریبا انہیں قتل کردیا تھا۔

پیڈرو پاسکل کا کہنا تھا کہ وہ ڈرامے کے ایک سین میں ہیرو مخالف کردار (ٹیرن لینسٹر) کو بچاتے ہوئے گرینجن کلینجن سے لڑتے ہیں اور وہ انہیں تقریبا قتل کرنے کے قریب پہنچ جاتے ہیں۔

پلوئے اسباک

ڈرامے میں ایرون جارجیائے کا کردار ادا کرنے والے ڈینمارک کے اداکار پلوئے اسباک کا کہنا تھا کہ وہ تیسرے سیزن کی ایک قسط کا وہ منظر کبھی نہیں بھولیں گے جس دوران ڈرامے کے کئی مرکزی کرداروں کو بے دردی سے قتل کردیا گیا تھا۔