The Dawn News - Pakistan - Islamabad

یو اے ای میں آتشزدگی سے جاں بحق 6 پاکستانیوں کی لاشیں پاکستان منتقل
متحدہ عرب امارات کے شہر العین میں ایک گھر میں آگ لگنے کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے 6 پاکستانیوں کی لاشیں اسلام آباد پہنچادی گئیں۔

ابو ظہبی میں قائم پاکستانی سفارتخانے سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق العین میں جمعے کی صبح آتشزدگی سے جاں بحق ہونے والے 6 پاکستانیوں کی لاشوں کو پی آئی اے کے طیارے میں وطن واپس بھیج دیا گیا۔

واضح رہے کہ العین کے علاقے زخیر میں جمعے کی صبح ایک گھر میں آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں: بھارتی خاتون نے پاکستانی نوجوان سے اسلام قبول کرکے شادی کرلی

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عمر فاروق، ان کے بڑے بھائی خرم، ان کے والد فاروق، رشتے دار علی حیدر، اور 2 دوست خیال افدال اور عید نواز کے نام سے ہوئی۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی لاشیں آج 10 بجکر 40 منٹ پر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچیں جس کے بعد انہیں اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کی مفت ایمبولینس سروس کے ذریعے ان کے آبائی علاقوں میں لے جایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتیہ جنتا پارٹی نے پاکستانی نغمہ چرالیا

3 لاشوں کو کوہاٹ، ایک کو ہنگو، ایک کو پشاور اور ایک کو درہ آدم خیل منتقل کیا گیا۔

متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں نے ان افراد کی نماز جنازہ گزشتہ روز ادا کی تھی۔