The Dawn News - Sport - Cricket

ہاشم آملہ کی خراب کارکردگی سے ان کی ورلڈ کپ میں شرکت خطرے کا شکار
جنوبی افریقہ کی ٹیم کے سلیکٹر رواں ہفتے اعلان کریں گے کہ ہاشم آملہ ان کے کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے یا نہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق 36 سالہ ہاشم آملہ جنوبی افریقہ کے ون ڈے کرکٹ کے عظیم کھلاڑی کے طور پر جانے جاتے ہیں تاہم ان کی حالیہ کارکردگی بہتر نہیں رہی اور لگتا ہے کہ ان کی بڑھتی ہوئی عمر ان کی کارکردگی پر اثر انداز ہورہی ہے۔

ہاشم آملہ نے رواں سال کے آغاز میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ کی 4 اننگز میں 51 رنز بنائے تھے جس کے بعد اس ہی ٹیم کے خلاف ون ڈے کے اسکواڈ میں شامل نہیں ہو پائے تھے۔

انہوں نے سری لنکا کے خلاف آخری 2 ون ڈے میچز کا حصہ بننا تھا تاہم ان کے والد کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے شرکت نہیں کرسکے تھے۔

ایک ماہ تک کرکٹ سے دور رہنے کے بعد ہاشم آملہ مقامی ٹی 20 مقابلے میں کیپ کوبراز کی ٹیم میں اپریل کے آغاز میں واپس آئے تاہم ان کے پہلے 3 میچز میں انہوں نے صرف 28 رنز بنائے۔

جنوری میں کھیلی گئی پاکستان کے خلاف سیریز کے بعد سے انہوں نے کوبراز کے لیے سب سے زیادہ 32 رنز کی ایک اننگ کھیلی ہے۔