The Dawn News - Pakistan - Islamabad

26 سابق فوجی افسران کو بطور دفاعی تجزیہ کار میڈیا پر آنے کی اجازت
اسلام آباد: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے فوج کے 26 ریٹائرڈ افسران کو بحیثیت دفاعی تجزیہ کار میڈیا پروگرامز میں شرکت کرنے کی اجازت دے دی۔

آئی ایس پی آر سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ان ریٹائرڈ افسران، لیفٹیننٹ جنرل معین الدین حیدر، لیفٹیننٹ جنرل امجد شعیب، لیفٹیننٹ جنرل خالد مقبول، لیفٹیننٹ جنرل نعیم خالد لودھی، لیفٹیننٹ جنرل یٰسین ملک، لیفٹیننٹ جنرل رضا احمد، لیفٹیننٹ جنرل اشرف سلیم، میجر جنرل اعجاز اعوان، میجر جنرل غلام مصطفیٰ، بریگیڈیئر سعد رسول، بریگیڈیئر فاروق حمید، بریگیڈیئر غضنفر علی، بریگیڈیئر اسلم گھمن، بریگیڈیئر نادر میر، بریگیڈیئر اسداللہ، بریگیڈیئر آصف ہارون، بریگیڈیئر حارث نواز، بریگیڈیئر سید نذیر، بریگیڈیئر سمسن  شروف، ایڈمرل احمد تسنیم، ایئر مارشل شاہد لطیف، ایئر مارشل اکرام بھٹی، ایئر مارشل مسعود اختر، ایئر مارشل ریاض الدین ایئر وائس مارشل شہزاد چوہدری، اور ایئر کمانڈر سجاد حیدر کو بطور دفاعی تجزیہ کار میڈیا میں آنے کی اجازت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دفاعی تجزیہ کاروں کو مدعو کرنے کیلئے پیمرا کی چینلز کو نئی ہدایت

تاہم ’میڈیا پر ان کے خیالات، آراء، تبصرے آزادانہ اور ذاتی اظہارِ خیال تصور کیے جائیں گے جو ادارے سے منسوب نہیں کیے جاسکتے‘۔

ان ناموں میں جو اہم نام شامل نہیں ان میں بریگیڈیئر (ر) محمود شاہ، لیفٹیننٹ (ر)جنرل محمد اسد درانی، لیفٹیننٹ جنرل طلعت مسعود، میجر (ر) عامر اور آئی ایس پی آر کے دو سابق ڈائریکٹر جنرلز، میجر جنرل (ر) اطہر عباس اور میجر جنرل (ر) راشد ہیں۔

اس کے ساتھ نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا کہ کوئی اور ریٹائرڈ افسر جو بطور دفاعی تجزیہ کار میڈیا میں آنا چاہتا ہو وہ تصدیق نامہ عدم اعتراض (این او سی)  کے لیے آئی ایس پی آر سے رابطہ کرسکتا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری (پیمرا) نے حال ہی میں تمام ٹیلی ویژن چیننلز کو ہدایت کی تھی کہ خبرنامے یا کرنٹ افیرز پروگرام میں کسی ریٹائرڈ افسر کو مدعو کرنے سے قبل آئی ایس پی آر سے کلیئرنس حاصل کی جائے تا کہ ’قومی سلامتی کے امور پر ان کے خیالات جانے جاسکیں‘۔

مزید پڑھیں: پیمرا کی بھی چینلز کو 'مثبت خبروں' کو فروغ دینے کی ہدایت

4 اپریل کو جاری ہونے والے اس نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ ’متعلقہ محمکے‘ کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ جب  ریٹائرڈ افسران کو ٹی وی پروگرامز میں مدعو کیا جاتا ہے تو وہ عموماً اپنے فوجی پس منظر اور ریٹائرمنٹ کی مدت کی وجہ سے تازہ ترین دفاعی اور سلامتی کی پیش رفت سے واقف نہیں ہوتے‘۔

یہ خبر 16 اپریل 2019 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔