The Dawn News - Pakistan - Sindh

صحافی کے خلاف ’سائبر دہشت گردی‘ کے مقدمے پر عالمی ادارے کی تنقید
کراچی: میڈیا نگرانی کے عالمی ادارے رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز (آر ایس ایف) نے ’پاکستانی صحافیوں کو خوفزدہ‘ کرنے کی کوششوں پر تنقید کی اور کہا ہے کہ ریاستی اداروں پر تنقید کرنے والے صحافیوں پر ’سائبر دہشت گردی‘ کا مقدمہ چلایا جارہا ہے۔

عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ دنیا نیوز سے وابستہ صحافی، جو برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی اور جرمن نشریاتی ادارے ڈوئچے ویلے سے وابستہ رہ چکے ہیں، برقی جرائم کے قانون اور کرمنل کوڈ کی دفعات کے تحت الزامات کا سامنا کررہے ہیں۔

ان الزامات میں ’پاکستان کے قابلِ احترام اداروں کے خلاف ہتک آمیز ریمارکس‘  اور ’سائبر دہشت گردی‘ شامل ہیں اور عالمی تنظیم نے کراچی کی عدالت سے مطالبہ کیا کہ ان الزامات کو مسترد کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: مبینہ سائبر ٹیرارزم کیس: صحافی کی ضمانت میں دو روز کی توسیع

اس بارے میں آر ایس ایف ایشیا پیسِفک ڈیسک کے سربراہ ڈینئل بسٹارڈ نے کہا کہ ’پاکستانی حکام مخصوص اداروں پر تنقید کی جرأت کرنے والے صحافیوں کو خاموش کرنے کے لیے ایک مرتبہ پھر قانون کا استعمال کررہے ہیں‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’یہ دیکھنا صدمے کا باعث ہے کہ کس طرح آہستہ آہستہ پاکستانی ادارے ملازمین پر سختی کر کے پورے میڈیا کے پیشے کو خوفزدہ کر کے از خود سینسر شپ پر مجبور کررہے ہیں‘۔

عالمی ادارے کا مزید کہنا تھا کہ ’ریاستی اداروں پر تنقید ہمیشہ سے ملک کے ذرائع ابلاغ کے لیے ایک ممنوعہ موضوع رہا ہے، اگر انہوں نے یہ سرخ سرحد عبور کی تو صحافیوں اور بلاگرز کو مختلف طریقوں سے خوفزدہ کرنے کی کوششوں کی شکایات سامنے آتی ہیں جن میں اغوا، تشدد حتیٰ کے قتل بھی شامل ہے‘۔

مزید پڑھیں: ایف آئی اے نے صحافی رضوان رضی کو ریاستی اداروں کے خلاف ‘ٹوئٹس’ پر گرفتار کرلیا

خیال رہے کہ امریکی صحافتی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس نے ستمبر 2018 میں اپنی جاری کردہ رپورٹ میں سیکیورٹی اداروں پر ’رپورٹنگ پر خاموشی سے مؤثر پابندیاں‘ لگانے کا الزام لگایا تھا۔

واضح رہے کہ شاہ زیب جیلانی کے خلاف درخواست میں 2017 میں دنیا ٹی وی کے ایک پروگرام کے دوران حساس اداروں کے خلاف نامناسب ریمارکس دینے اور وہی ریمارکس دوبارہ 2019  میں دہرانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

فرانسیسی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق درخواست پر ابتدائی پولیس رپورٹ میں نشاندہی کی گئی کہ تحقیقات کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ شاہ زیب جیلانی نے اپنی ٹوئٹ میں ریاستی ادارے اور اس کے سربراہ کے خلاف ’تضحیک آمیز، حقارت آمیز، بدتہذیبی اور ہتک آمیز زبان استعمال کی‘۔

یہ بھی پڑھیں: ہم کب سمجھیں گے کہ مسائل کا حل اظہارِِِ رائے کی ’پابندی‘ نہیں

پولیس رپورٹ میں کہا گیا کہ مذکورہ ٹوئٹ ’عوام، معاشرے اور ریاستی اداروں میں عدم تحفظ اور خوف کی لہر پیدا کرنے کے مترادف ہے‘۔

یہ خبر 17 اپریل 2019 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔