The Dawn News - Life & Style

100 بچوں کے قاتل جاوید اقبال پر شمعون عباسی کی ویب سیریز
پاکستانی اداکار شمعون عباسی اپنے کیریئر میں کئی مرتبہ منفی کردار ادا کرچکے ہیں، تاہم اب وہ ایک ایسا کردار نبھانے جارہے ہیں جو حقیقت پر مبنی ہے۔

شمعون عباسی اس وقت اپنی ویب سیریز پر کام کررہے ہیں جو سلسلہ وار قاتل جاوید اقبال مغل کی سچی کہانی سے متاثر ہوکر بنائی جارہی ہے۔

ڈان سے بات کرتے ہوئے شمعون عباسی کا کہنا تھا کہ ’کافی عرصے سے اس پروجیکٹ کے بارے میں سوچ رہا ہوں اور اب ہمیں یہ کہانی بتانے کے حقوق بھی مل چکے ہیں، ویسے تو یہ سب نے سنی ہوگی لیکن ہم اسے پروفیشنل انداز میں بیان کریں گے‘۔

اس ویب سیریز کا نام ’جاوید اقبال اینڈ دی ہنڈریڈ اسمائلز‘ (javed iqbal and the hundred smiles) رکھا گیا ہے۔

خیال رہے کہ جاوید اقبال مغل 100 بچوں کے قتل اور انہیں جنسی طور پر ہراساں کرنے کا مجرم تھا۔

1999 میں جاوید اقبال نے پولیس کو ایک خط لکھا تھا جس میں انہوں نے 100 بچوں کے قتل کا اعتراف کیا تھا جن کی عمریں 6 سے 16 سال کے درمیان تھیں۔ اس نے ساتھ میں یہ بھی اعتراف کیا تھا کہ اس نے ان بچوں کو گلا گھونٹ کر مارا اور ان کے جسم کے کئی ٹکڑے کیے۔

جاوید اقبال مغل نے 2001 اکتوبر میں لاہور کی جیل میں خودکشی کرلی تھی۔

اس ویب سیریز کا ایک پوسٹر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے، تاہم شمعون عباسی کے مطابق یہ ویب سیریز کا آخری پوسٹر نہیں کیوں کہ اس میں اس کا ٹائٹل نہیں لکھا ہوا۔

شمعون عباسی کا مزید کہنا تھا کہ ’شام فلمز اس کی پروڈکشن کررہے ہیں اور میں جاوید اقبال کا کردار نبھارہا ہوں، جبکہ شیری شاہ کے ساتھ اس کی ہدایات بھی دے رہا ہوں‘۔

اداکار کے مطابق وہ رواں سال مئی یا جون تک اس ویب سیریز کی شوٹنگ کا آغاز کردیں گے جبکہ جون میں اس کا ٹریلر بھی ریلیز کردیا جائے گا۔