The Dawn News - Pakistan - Islamabad

اسلام آباد سے لاپتہ چینی شہری کی لاش بر آمد
اسلام آباد سے لاپتہ ہونے والے چینی شہری کی لاش ایکسپریس وے کے نزدیک اقبال ٹاؤن سے بر آمد کرلی گئی۔

ہلاک چینی باشندے کے دوست کی درخواست پر کوہسار پولیس اسٹیشن میں درج فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) میں کہا گیا تھا کہ لی جن کیونگ 13 اپریل کو اسلام آباد پہنچے تھے جس کے 2 روز بعد وہ دوائیں لینے کے لیے گھر سے باہر نکلے تھے لیکن واپس نہیں لوٹے۔

پولیس نے اس وقت پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کی دفعہ 365 (اغوا) کے تحت مقدمہ درج کر لیا تھا۔

مزید پڑھیں: مغوی چینی شہریوں کی ہلاکت کی تحقیقات جاری ہیں:دفتر خارجہ

ایف آئی آر میں لی کے دوست کا کہنا تھا کہ ’چینی باشندہ اپنا موبائل فون، پاسپورٹ اور دیگر سامان کمرے میں ہی چھوڑ کرگیا تھا اور ان کو مقامی زبان بھی نہیں آتی تھی‘۔

سپرینٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) عمر خان کے مطابق چینی باشندے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) ہسپتال روانہ کردیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’چینی باشندے کی ہلاکت کو ابھی قتل قرار دینا قبل از وقت ہوگا‘۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں چینی مبلغوں کا قتل: چین میں مسیحیوں کے خلاف کریک ڈاؤن

انہوں نے کہا کہ ’لاش پر سر پر واضح چوٹ کسی چاقو یا گولی کی نشان دہی نہیں کرتی، اِس سے لگتا ہے کہ چینی باشندے کا سر پتھر یا کسی ڈنڈے سے ٹکرایا تھا تاہم حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی سامنے آسکیں گے‘۔

عمر خان کا کہنا تھا کہ رپورٹ سامنے آنے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ ایف آئی آر میں قتل کی دفعات شامل کی جانی چاہیے یا نہیں۔

پولیس افسر کا کہنا تھا کہ ’واقعے کی تحقیقات کو ہومیسائیڈ (قتل) یونٹ کے حوالے کردیا گیا ہے‘۔