The Dawn News - Pakistan - Islamabad

عبدالحفیظ شیخ وزارتِ خزانہ کے امور اسد عمر کی طرح چلانے کے خواہشمند
مشیرِ خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ وزارتِ خزانہ میں امور اسی طرح چلانے کی کوشش کریں گے جیسے پہلے چل رہے تھے۔

وزارتِ خزانہ کے حکام کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مشیرِ خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ ان کی حکام کے ساتھ آئندہ مالی سال کے بجٹ، ملکی آمدن اور اخراجات پر کام کرنے سے متعلق بات چیت ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حکام کو وسط مدتی حکمتِ عملی کا مسودہ تیار کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے جسے رواں ماہ کے اختتام پر کابینہ کو ارسال کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: اسد عمر کا استعفیٰ منظور، حفیظ شیخ مشیر خزانہ تعینات، نوٹیفکیشن جاری

ان کا کہنا تھا کہ حکومت، عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ مذاکرات سے متعلق بات چیت آگے بڑھائے گی، کیونکہ دونوں فریق انہیں آگے لے جانا چاہتے ہیں۔

ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف اس معاملے کو آگے بڑھانے کے لیے پُر عزم ہے، کوشش ہے کہ جلد آئی ایم ایف کا وفد پاکستان آئے گا جبکہ وہ آج پاکستان میں آئی ایم ایف مشن کے سربراہ سے بھی رابطہ کریں گے۔

آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق انہوں نے بتایا کہ یہ بجٹ 24 مئی کو ہی پیش کیا جاسکتا ہے۔

وزارتِ خزانہ کے امور سنبھالنے کے بعد مشیرِ خزانہ کا کہنا تھا کہ وہ تمام چیزوں کو اسی طرح لے کر چلنے کی کوشش کریں گے جیسی پہلے چل رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: فواد چوہدری سمیت کئی وزرا کے قلمدان تبدیل

وزارت خزانہ کے حکام سے ملاقات کے بعد مشیر خزانہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے روانہ ہوگئے۔

یاد رہے کہ اسد عمر نے 18 اپریل کو بطور وزیر خزانہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

اسد عمر کے وزارت چھوڑنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے ماہر معیشت، ٹیکنو کریٹ اور سابق وزیر خزانہ ڈاکڑ عبدالحفیظ شیخ کو مشیر خزانہ مقرر کیا تھا۔