The Dawn News - Pakistan - Islamabad

مشیر خزانہ کی آئی ایم ایف حکام سے بیل آؤٹ پیکج پر بات چیت
اسلام آباد: وزیر اعظم کے نومنتخب مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ پاکستان کے لیے بیل آؤٹ پیکج پر جاری بات چیت کے لیے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے سینئر حکام سے بات چیت کی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے باضابطہ اعلان کے مطابق عبدالحفیظ شیخ نے پاکستان میں آئی ایم ایف مشن کے سربراہ ارنیستو ریمیریز ریگو اور آئی ایم ایف ڈائریکٹر جہاد آزور سے فون پر بات کی۔

مزید پڑھیں: عبدالحفیظ شیخ وزارتِ خزانہ کے امور اسد عمر کی طرح چلانے کے خواہشمند

بیان میں کہا گیا کہ دونوں فریقین نے پاکستان کے لیے آئی ایم ایف پروگرام پر گفتگو کی جس میں بات چیت آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ آئی ایم ایف کا مشن اپریل کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گا۔

اس سے قبل رپورٹر سے پہلی مرتبہ گفتگو کرتے ہوئے مشیر خزانہ نے کہا تھا کہ وہ آئی ایم ایف سے بات چیت اگے لے کر جائیں گے، دونوں فریقین بات چیت آگے لے کر جانا چاہتے ہیں اور ان کا ہمارے ساتھ وعدہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اگلے مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے وزارت خزانہ کے حکام سے بات چیت کر چکے ہیں اور ان سے کہا ہے کہ وہ معیشت کے لیے درمیانی مدت کی حکمت عملی تیار کریں۔

انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ یہ کام مہینے کے آخر تک کر سکیں گے۔

تاہم انہوں نے واضح کیا کہ اگلے مالی سال کا بجٹ 24 مئی تک پیش نہیں کیا جا سکے گا۔

پیپلز پارٹی کی سابق حکومت میں وزیر خزانہ اور سابق آمر جنرل (ر) پرویز مشرف کے دور میں وزیر نجکاری کے فرائض انجام دینے والے عبدالحفیظ شیخ کو جمعرات کو وزیر خزانہ اسد عمر کے مستعفی ہونے کے بعد مشیر خزانہ نامزد کیا گیا تھا۔

یہ خبر 21اپریل 2019 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔