The Dawn News - Sport - Cricket

پاکستان انڈر 19 ٹیم کا دورہ سری لنکا سیکیورٹی یقین دہانی سے مشروط
سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں ہونے والے بم دھماکوں کے بعد پاکستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا دورہ سری لنکا بھی مشکلات کا شکار ہوگیا۔

ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اسے ایک بزدلانہ کارروائی قرار دیا۔

انہوں نے قومی انڈر19 ٹیم کے دورہ سری لنکا کے حوالے سے کہا کہ یہ دورہ میزبان کرکٹ بورڈ اور حکومت کی جانب سے دی جانے والی سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ دھماکوں کے بعد صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے، تاہم سیکیورٹی کی مکمل یقین دہانی کے بعد ہی قومی انڈر 19 ٹیم کو سری لنکا بھیجنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: سری لنکا نے ملنگا کو ورلڈ کپ سے قبل ٹیم کی قیادت سے ہٹا دیا

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ترجمان پی سی بی نے بتایا کہ دورہ سری لنکا سے متعلق ٹیم کی تیاریاں جاری ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان کی انڈر 19 ٹیم 30 اپریل کو سری لنکا روانہ ہوگی جہاں وہ 2 چار روزہ جبکہ 3 ایک روزہ میچز کھیلے گی۔

پاکستانی ٹیم سری لنکا کی انڈر 19 ٹیم کے خلاف 3 مئی سے 6 مئی تک گال میں پہلا 4 روزہ میچ جبکہ 9 سے 12 مئی تک ہمبنٹوٹا میں دوسرا 4 روزہ میچ کھیلے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سرفراز کو ورلڈ کپ 2019 تک کپتان بنانے کا اعلان

دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ایک روزہ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 15 مئی اور دوسرا 17 مئی کو ہمبنٹوٹا جبکہ تیسرا میچ 20 مئی کو گال میں کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ 21 اپریل کی صبح کولمبو میں یکے بعد دیگے 8 بم دھماکوں کے نتیجے میں سیکڑوں کی تعداد میں افراد ہلاک جبکہ اس سے بھی بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوگئے تھے۔

پاکستان سمیت عالمی دنیا نے ان حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور مرنے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔