The Dawn News - Pakistan - Islamabad

پیپلز پارٹی کا بلاول کو ’صاحبہ‘ کہنے پر وزیراعظم سے معافی کا مطالبہ
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے وزیراعظم عمران خان سے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ’صاحبہ‘ کہنے پر ایوان میں آکر معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔

قومی اسمبلی میں ہونے والے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی نفیسہ شاہ نے بلاول بھٹو زرداری کو ’صاحبہ‘ کہنے پر وزیراعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل وزیراعظم عمران خان نے وانا میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کو ’بلاول بھٹو زرداری صاحبہ‘ کہہ کر پکارا تھا۔

ایوانِ زیریں کے اجلاس کے دوران نفیسہ شاہ نے کہا کہ بہت افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ خواتین کو پارلیمنٹ میں اپنی آواز بلند کرنے کے لیے بڑی جدوجہد کرنی پڑتی ہے۔

مزید پڑھیں: بلاول بھٹو کو ’ صاحبہ ‘ کہنے پر وزیراعظم عمران خان پر تنقید

انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی وانا میں تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وانا میں پگھڑی پہن کر جو الفاظ وزیراعظم عمران خان نے کہے اس کی ہم بطور خواتین پرزور مذمت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ جہاں خواتین کے مسائل کی بات ہوگی تو ایک دوسرے کا ساتھ دیں گے، لہٰذا حکومتی خواتین اراکین اسمبلی ہماری بات سنیں۔

پیپلز پارٹی کی رہنما کا کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ’صاحبہ‘ کہنا ان کی شخصیت یا جماعت کی نہیں بلکہ اس ملک کی نصف آبادی پر مشتمل خواتین کی تذلیل ہے۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے نفیسہ شاہ نے کہا کہ یہ نہ صرف خواتین بلکہ پوری قوم کے ثقافتی اقدار کی بھی تذلیل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شادی کے لیے کس طرح کی لڑکی چاہیے بلاول بھٹو نے بتادیا

ان کا کہنا تھا کہ اسے خواتین کا مسئلہ نہ بنائیں کیونکہ یہ ہماری عزت کا مسئلہ ہے۔

نفیسہ شاہ نے کہا کہ اگر وزیراعظم عمران خان اپنے الفاظ واپس نہیں لیں گے تو میں یہ کہنے پر مجبور ہوجاؤں گی کہ وہ ہمارے وزیراعظم نہیں ہیں۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر وضاحتیں سامنے آئیں جن میں کہا گیا کہ ’زبان پھسل‘ گئی، یہ کیسی زبان پھسل گئی؟

انہوں نے مطالبہ کیا کہ یہ پارلیمنٹ ایک منتخب ادارہ ہیں جہاں وزیراعظم آکر خواتین سے معافی مانگیں، اگر ایسا نہیں ہوا تو یہاں سے پورے ملک میں آواز گونجے گی ’گو عمران گو‘۔

نفیسہ شاہ کی تقریر کے بعد ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے اجلاس کل تک کے لیے ملتوی کردیا۔