The Dawn News - Pakistan - Sindh

رتوڈیرو کے 13بچوں کے ایچ آئی وی ٹیسٹ مثبت آنے کا انکشاف
صوبہ سندھ کے شہر لاڑکانہ کی تحصیل رتوڈیرو میں 13 بچوں کے ایچ آئی وی کا شکار ہونے کا انکشاف ہوا ہے جن کی عمریں 4 ماہ سے 8 سال کے درمیان ہیں۔

رتوڈیرو میں 15 بچوں کے ایچ آئی وی ٹیسٹ کرائے گئے تھے جن میں سوائے 2 بچوں کے سب سے ٹیسٹ مثبت آنے کا انکشاف ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: تاریخ میں دوسری بار ایچ آئی وی ایڈز کا مریض وائرس سے کلیئر قرار

انچارج پیتھالوجسٹ پی پی ایچ آئی جیکب آباد ڈاکٹر عبدالحفیظ نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ آلودہ خون منتقل ہونے سے بلڈ ٹیسٹ ایچ آئی وی مثبت آیا ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ رتوڈیرو کے 15 بچوں کے خون کے نمونے ایچ آئی وی کی تشخیص کے لیے لیبارٹری بھیجے گئے تھے اور 15 میں سے 13 بچوں میں ایڈز وائرس ہونے کی تصدیق ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ جن بچوں کا ایڈز کا وائرس مثبت آیا ہے ان کی عمریں 4 ماہ سے 8 سال تک ہے۔

انچارج ایچ آئی وی ایڈز کنٹرول پروگرام ڈاکٹر ہولا رام نے بتایا کہ بچوں کے والدین کے بھی ٹیسٹ کرائے جائیں گے۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق لاڑکانہ میں ایڈز کے رجسٹر مریضوں کی تعداد 2400 سے زائد ہے۔

ایچ آئی وی ایڈز کنٹرول پروگرام کے منیجر ڈاکٹر سکندر میمن نے کہا کہ اخلاقی طور پر ایچ آئی وی کے مریضوں کے کیسز کو منظر عام پر نہیں لایا جاتا کیونکہ پھر متاثرہ مریض کے اپنے گھر والے بھی اسے اچھوت سمجھنے لگتے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ باہر کی لیبارٹری سے جو ٹیسٹ کیے جاتے ہیں وہ عموماً ایک کٹ سے کیے جاتے ہیں اور یہ ضروری نہیں کہ وہ عالمی ادارہ صحت کی تجویز کردہ کٹ پر ہوئے ہوں اور ممکن ہے کہ غیر معیاری کٹ سے ٹیسٹ کے سبب یہ نتائج آئے ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ ڈاکٹر کو پہلے ایڈز کنٹروم پروگرام سے رابطہ کر کے ان کیسز کی تصدیق کرنی چاہیے تھی جس کے بعد ہم ڈکلیئر کرتے کہ کتنے کیسز مثبت آئے ہیں اور کتنے نہیں۔

ڈاکٹر سکندر میمن نے کہا کہ ہم نے ان علاقوں میں اپنی ٹیموں کو متحرک کردیا ہے جو ان متاثرہ بچوں سے ملاقات کریں گے۔

انہوں نے اس کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ ممکن ہے کہ یہ مرض ان بچوں میں اپنے والدین سے منتقل ہوا ہو یا یہ ہو سکتا ہے کہ یہ بچے تھیلیسیمیا کے مریض ہوں جس میں بار بار خون منتقل کیا جاتا ہے اور اس میں اگر غیر ٹیسٹ شدہ خون منتقل ہوجائے تو وائرس منتقل ہو سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جن بچوں کو وائرس کا شکار بتایا گیا ہے ان کے ہم عالمی ادارہ صحت سے منظور شدہ کٹ سے دوبارہ ٹیسٹ کریں گے اور اگر اس کے بعد بھی ٹیسٹ مثبت ہوا تو ہم انہیں اپنے سینٹر لے کر آئیں گے اور اس کی وجہ جاننے کی کوشش کریں گے۔