The Dawn News - World - America Europe

'ایرانی تیل کی بر آمدات کو ختم کرنے کے لیے عالمی منڈی تیار ہے'
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی تیل کی بر آمدات کو ختم کرنے کے لیے عالمی منڈی میں مناسب مقدار میں تیل فراہم کیا جارہا تاکہ قیمتوں میں فرق نہ آسکے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی نمائندہ برائے ایران اور سینیئر پالیسی مشیر برائے سیکریٹری آف اسٹیٹ برائن ہوک کا کہنا تھا کہ ’عالمی منڈی میں ایرانی تیل کی بر آمدات 10 لاکھ بیرل رہ گئی ہیں تاہم مارکیٹ میں ضرورت کے مطابق مقدار میں تیل فراہم ہورہا ہے جس سے قیمتوں میں فرق سامنے نہیں آئے گا‘۔

مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کا ایرانی تیل خریدنے پر اتحادیوں کو بھی سزا دینے کا اعلان

خیال رہے کہ 3 روز قبل امریکا نے تہران سے تیل در آمد کرنے والے ممالک کو اپنی خریداری روکنے کا مطالبہ کیا تھا اور ایسا نہ کرنے پر سزا دینے کی دھمکی بھی دی تھی۔

وافر مقدار میں تیل فراہم کرنے کی رائے کے باوجود عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں سال کی بلند ترین سطح کو چھو رہی ہیں۔

دوسری جانب مشرق وسطیٰ میں یہ قیمتیں 5 سال کی بلند ترین سطح پر آگئی ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمہپ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ عالمی منڈی میں تیل کی کمی کو پورا کردیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی تیل کی خریداری پر امریکی پابندی، بھارت کی مزید رعایت کے حصول کی کوششیں

امریکا نے ایرانی تیل کی بر آمدات پر گزشتہ سال نومبر کے مہینے میں پابندیاں عائد کی تھیں تاہم ابتدائی طور پر انہوں نے 8 خریدار ممالک کو 6 ماہ تک بر آمدات جاری رکھنے کی اجازت دی تھی۔

ایرانی تیل کے سب سے بڑے خریدار چین، بھارت، جنوبی کوریا، جاپان اور ترکی ہیں جبکہ صرف چین ہی ایرانی تیل کا سب سے بڑا خریدار ہے جس نے امریکی پابندیوں کی مخالفت کی تھی۔

برائن ہوک نے چین پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ دیگر ذرائع ڈھونڈ لیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن کی جانب سے ابھی یہ فیصلہ کیا جانا باقی ہے کہ ایران میں چین کی ملکیت میں پیدا ہونے والے تیل کو وہ بر آمد کرسکیں گے یا نہیں۔