The Dawn News - World - Middle East

داعش کے سربراہ کی 5 سال میں پہلی مرتبہ ویڈیو جاری
عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی 5 سال میں پہلی مرتبہ ان کی تنظیم کی جانب سے جاری ہونے والی ایک ویڈیو میں منظر عام پر آگئے۔

یہ بات واضح نہیں کہ یہ فوٹیج کہاں بنائی گئی تاہم بغدادی نے ویڈیو میں مشرقی شام کے علاقے باغوز میں ہونے والی طویل جنگ کے بارے میں بات کی جس کا گزشتہ ماہ اختتام ہوا تھا۔

ویڈیو میں انہیں ایک گدے پر بیٹھ کر 3 افراد، جن کے چہرے چھپائے گئے ہیں، سے بات کرتے ہوئے دکھایا گیا۔

مزید پڑھیں: دہشت گرد تنظیم داعش کے سربراہ کے سر کی قیمت 3 ارب روپے مقرر

ان کا کہنا تھا ’باغوز کی جنگ ختم ہوچکی ہے تاہم داعش کا مغرب کے خلاف آپریشن طویل جنگ کا حصہ ہے، داعش اپنے تمام اراکین کے قتل کا بدلہ لے گی‘۔

انہوں نے کہا کہ ’اس جنگ کے بعد اب بھی بہت کچھ ہونا باقی ہے‘۔

ویڈیو میں 47 سالہ ابو بکر البغدادی کو لمبی اور گھنی داڑھی میں دیکھا گیا، انہیں نرم لہجے میں رک رک کر گفتگو کرتے دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: داعش سربراہ ابوبکر بغدادی کا نائب امریکی حملے میں ہلاک

اس سے قبل وہ 2014 میں موصل میں آخری مرتبہ عوام کے سامنے نظر آئے تھے جہاں انہوں نے شام اور عراق میں خلافت کا اعلان کیا تھا۔

اس کے بعد متعدد بار ان کے قتل اور زخمی ہونے کی متضاد اطلاعات سامنے آئی تھیں۔

اس کے علاوہ عراق کی جانب سے داعش کے خلاف  فتح حاصل کرنے کے اعلان کے 8 ماہ بعد گزشتہ برس اگست میں ابو بکر البغدادی کی آڈیو کلپ بھی منظر عام پر آئی تھی۔