The Dawn News - World

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے منگنی کرلی
رواں برس 15 مارچ کو نیوزی لینڈ کے شہر نیوکرائسٹ چرچ کی مساجد پر دہشت گردانہ حملوں میں 50 نمازیوں کی شہادت کے بعد مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرنے پر شہرت حاصل کرنے والی نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے منگنی کرلی۔

38 سالہ جیسنڈا آرڈرن نے اپنے دیرینہ دوست اور ٹی وی اینکرپرسن 41 سالہ کلارک گفورڈ سے گزشتہ ہفتے منگنی کی تھی۔

دونوں نے ایسے وقت میں منگنی کی ہے جب کہ نیوزی لینڈ کے انتخابات میں ایک سال رہ گیا ہے اور جیسنڈا آرڈرن کی جانب سے منگنی کرنے کے فیصلے کو سیاسی مقبولیت حاصل کرنے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

جیسنڈا آرڈرن اور کلارک گفورڈ نے اگرچہ اب منگنی کی ہے، تاہم دونوں کے ہاں 21 جون 2018 کو پہلی بچی کی پیدائش ہوئی تھی۔

دونوں کے درمیان 2014 میں تعلقات استوار ہوئے تھے اور دونوں نے نیوزی لینڈ کے الیکشن قوانین کے تحت میڈیا کے سامنے جوڑے ہونے کا اعلان کیا تھا۔

اور اب جب کہ نیوزی لینڈ کے انتخابات میں ایک سال رہ گیا ہے تب دونوں نے منگنی کرلی اور ممکنہ طور پر دونوں الیکشن سے قبل شادی کرلیں گے۔

جوڑے کے ہاں 21 جون 2018 کو پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی—فوٹو: جیسنڈا آرڈرن انسٹاگرام

نیوزی لینڈ ہیرالڈ نے اپنی رپورٹ میں وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کے ترجمان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعظم نے ایسٹر کے موقع پر ساحل سمندر پر منگنی کی۔

رپورٹ کےمطابق کلارک گفورڈ نے جیسنڈا آرڈرن کو ہیروں کو انگوٹھی پہنائی اور اس موقع پر دونوں انتہائی خوش دکھائی دیے۔

اگرچہ وزیر اعظم کی ترجمان نے دونوں کی شادی کی ممکنہ تاریخ کے حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ دونوں نومبر 2020 سے قبل شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

نیوزی لینڈ کے سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق جیسنڈا آرڈرن نے سیاسی حمایت اور برتری حاصل کرنے کے لیے انتخابات سے قبل منگنی اور شادی کرنے کا فیصلہ کرکے حریفوں کو مزید مشکلات میں ڈال دیا۔

کرائسٹ چرچ کی مساجد پر حملوں کے بعد جیسنڈا آرڈرن مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتی دکھائی دیں—فوٹو: رائٹرز

سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ جیسنڈا آرڈرن نے 5 سال قبل ہی کلارک گفورڈ کو اپنا ساتھی تسلیم کرنے کا اعلان کرکے سیاسی حمایت حاصل کی تھی اور انہوں نے بطور وزیر اعظم بچی کو جنم دے کر مزید شہرت حاصل کی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اسی طرح جیسنڈا آرڈرن آئندہ برس ہونے والے عام انتخابات سے قبل شادی کرکے سیاسی برتری حاصل کرنا چاہتی ہیں اور یقینا انہیں شادی کے فیصلے سے مقبولیت حاصل ہوگی۔

خیال رہے کہ جیسنڈا آرڈرن 2017 میں ہونے والے عام انتخابات میں نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم بنی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کے ہاں بچے کی پیدائش

وہ اب تک کی نیوزی لینڈ کی نوجوان ترین وزیر اعظم بھی ہیں، علاوہ ازیں انہیں نیوزی لینڈ کی 150 سالہ تاریخ میں تیسری خاتون وزیر اعظم بننے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

انہوں نے وزارت عظمیٰ کے عہدے پر رہتے ہوئے 21 جون 2018 کو بیٹی کو جنم دے کر ایک منفرد اعزاز بھی حاصل کیا۔
وہ اب تک دنیا کی دوسری خاتون وزیر اعظم ہیں جنہوں نے وزارت عظمیٰ کے دوران بچے کو جنم دیا۔

ان سے قبل  1990 میں پاکستان کی سابق اور پہلی خاتون وزیر اعظم بے نظیر بھٹو نے عہدے پر براجمان رہتے ہوئے بچے کو جنم دیا تھا۔

بے نظیر بھٹو نے 1990 میں بڑی بیٹی بختاور بھٹو کو جنم دیا تھا۔

دلچسپ  بات یہ ہے کہ جیسنڈا ایرڈرن نے بچی کو ایک ایسے دن پر جنم دیا، جس دن بے نظیر بھٹو پیدا ہوئی تھیں۔

جیسنڈا آرڈرن اپنے ساتھی کے ساتھ گھر کے کام کرتی رہتی ہیں—فوٹو: دی نیو ڈیلی