The Dawn News - Pakistan - Islamabad

پیٹرولیم مصنوعات 9 روپے تک مہنگی، نئی قیمتوں کا اطلاق ہوگیا
ملک بھر میں رمضان المبارک سے قبل حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جس کا اطلاق آج (5 مئی) سے ہوگیا۔

وفاقی کابینہ کی جانب سے منظوری  کے بعد نئی قیمتوں کے مطابق پیٹرول 9 روپے 42 پیسے مہنگا ہوکر 108 روپے 31 پیسے فی لیٹر ہوگیا۔

اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 4 روپے 79 پیسے اضافے کے ساتھ 86 روپے 94 پیسے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت  7 روپے 46 پیسے اضافے کے بعد 96 روپے 77 پیسے فی لیٹر ہوگئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت  122 روپے 32 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔

واضح رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 14 روپے 38 پیسے اضافے کی سفارش کی تھی اور یکم مئی سے نرخوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیجی تھی۔

جس کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا معاملہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کو بھیج دیا تھا جس نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی تھی۔

بعد ازاں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔

مذکورہ اجلاس کے بعد پیٹرول 9 روپے 35 پیسے فی لیٹر مہنگا کرتے ہوئے نئی قیمت 108 روپے 42 پیسے مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔

ای سی سی نے ہائی اسپیڈ ‏ڈیزل 4 روپے 89 پیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل آئل 6 روپے 40 پیسے فی لیٹر اور مٹی کا تیل 7 روپے 46 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی منظوری بھی دی۔

قیمتوں کی حتمی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کیا گیا جس جس کی حتمی منظوری کے بعد 05 مئی سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوگیا۔