The Dawn News - Pakistan - Sindh

لاڑکانہ میں بھی پولیو کیس سامنے آگیا، کل تعداد 12 ہوگئی
سندھ میں ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) کے حکام کے مطابق لاڑکانہ میں 3 سال 2 ماہ کی عمر کی بچی کے  پولیو وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کے بعد سندھ میں رواں برس کا دوسرا پولیو کیس سامنے آگیا۔

وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد پولیو، بابر بن عطا نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ پولیو کا نیا کیس لاڑکانہ میں سامنے آیا اور اس سال اب تک ملک کے مختلف حصوں میں پولیو سے متاثر ہونے والے بچوں کی تعداد 12 ہوچکی ہے۔

سندھ ای او سی کے کووآرڈینیٹر عمر فاروق کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ لاڑکانہ میں 38 ماہ کی بچی کے پولیو وائرس سے متاثر ہونے  کا کیس سامنے آیا ہے جو صوبے کا دوسرا پولیو کیس ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رواں ہفتے میں پولیو کے تیسرے کیس کی تصدیق، تعداد 11 تک پہنچ گئی

ان کا کہنا تھا کہ بچی کو پولیو کی ویکسین پلائی گئی تھی لیکن اس کی قوت مدافعت انتہائی کم اور غذائیت سے محروم تھی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اسی لیے او پی وی کی ویکیسنز بار بار پلانا ضروی ہے انہوں نے بتایا کہ کیس کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں‘۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس بھی سندھ میں پولیو کے 2 کیسز سامنے آئے تھے جس میں ایک کراچی جبکہ دوسرا لاڑکانہ میں رپورٹ ہوا تھا۔

خیال رہے کہ ایک ماہ قبل تعلقہ ڈوکری کے لطیف آباد گاؤں کی رہائشی اس بچی کے فضلے کے نمونے قومی ادارہ صحت میں بھیجے گئے تھے جہاں انہوں نے پولیو وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی، مذکورہ بچی کو متعدد مرتبہ پولیو ویکسین پلائی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: پاکستان کا فیس بک سے پولیو ویکسین کے خلاف مواد ہٹانے کا مطالبہ

لاڑکانہ میں محکمہ صحت کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ متاثرہ بچی کے نمونے لیے جانے سے قبل اس نے ایک ہفتہ بن قاسم میں قیام کیا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’والدین کو سمجھنا چاہیے کہ پولیو وائرس ماحول میں موجود ہے او انہیں ہر مہم کے دوران اپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو لازمی ویکسین پلوانی چاہیے تاکہ انہوں نے پولیو سے محفوظ رکھا جاسکے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم شمالی سندھ میں بچوں کی قوت مدافعت بڑھانے کے لیے بھرپور کام کریں گے‘۔

عہدیدار کے مطابق سندھ میں سال 2014 میں پولیو کے 30 کیسز منظر عام پر آئے تھے  جبکہ گزشتہ برس پولیو کا صرف ایک کیس سامنے آیا۔

یہ خبر 8 مئی 2019 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔