The Dawn News - Sport - Cricket

ورلڈکپ 2019: افغان کرکٹ ٹیم کو بھارتی اسپانسر مل گیا
افغانستان کرکٹ ٹیم کو اپنی مالی پریشانی کا حل بھی اب بھارت سے مل گیا، جہاں اس کا اسپانسر کے لیے ورلڈ کپ 2019 کے متعلق بھارتی کمپنی سے معاہدہ ہوگیا۔

طلوع نیوز کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی ایک نجی کمپنی افغانستان کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ میں ہونے والے عالمی کپ کے دوران اسپانسر کرے گی۔

رپورٹ میں نیوز ایجنسی ڈبلیو ڈی آئی او کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ بھارتی کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) آر ایس سوڈھی نے بتایا کہ ان کی کمپنی ’امول‘ ورلڈ کپ میں افغان ٹیم کی مرکزی اسپانسر ہوگی۔

مزید پڑھیں: افغانستان کرکٹ کے میدان میں بھی احسان فراموش نکلا

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری جانب سے پہلی مرتبہ کسی کرکٹ ٹیم کو اسپانسر کیا جارہا ہے اور کمپنی کا لوگو افغان ٹیم کی جرسی پر نظر آئے گا۔

افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) اسد اللہ خان کا کہنا تھا کہ کرکٹ افغانستان کا مقبول ترین کھیل ہے، ہر کوئی یہاں کرکٹ سے محبت کرتا ہے، یہ امن کی جانب ایک اشارع ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ اور حکومت ہماری مدد کر رہی ہے، یہ اچھا موقع ہے، اس سے ملک میں امن کی فضا قائم ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: افغان کرکٹ ٹیم کا گمنامی سے شہرت کی بلندیوں تک کا سفر

نیوز ایجنسی کے مطابق بھارت قندھار میں ایک کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کر رہا ہے جس میں 14 ہزار شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی جس پر بھارت کی 10 لاکھ ڈالر کی لاگت آئے گی، اس کے علاوہ بلخ میں بھی نئی دہلی کی جانب سے اسٹیڈیم تعمیر کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ افغان کرکٹ ٹیم انگلینڈ میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں شامل 10 ٹیموں میں سے ایک ہے، جہاں وہ اپنی مہم کا آغاز یکم جون کو دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا کے خلاف کرے گی۔

ورلڈ کپ کے دوران پاکستان اور افغانستان کے مابین میچ 29 جون کو کھیلا جائے گا۔