The Dawn News - Sport - Cricket

ثنا میر نے نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا
پاکستان ویمن ٹیم کی سابق کپتان اور تجربہ کار آل راؤنڈر ثنا میر نے ون ڈے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی، انہوں نے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی ویمن اسپنر بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جا رہے آئی سی سی ویمن چیمپیئن شپ کے تیسرے میچ میں ثنا میر نے حریف کپتان سون لوس کو پویلین رخصت کر کے یہ ریکارڈ قائم کیا۔

مزید پڑھیں: انگلینڈ سے شکست کے باوجود پاکستان نے 15 سال پرانا ریکارڈ توڑدیا

ثنا میر نے سونن لوس کو آؤٹ کر کے ون ڈے کرکٹ میں 147ویں وکٹ حاصل کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا جس کے ساتھ ہی وہ ون ڈے کرکٹ میں کامیاب ترین ویمن اسپنر بن گئیں۔

انہوں نے ویسٹ انڈین  اسپنر انیسہ محمد کو اس عالمی ریکارڈ سے محروم کردیا جنہوں نے 146 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

ویمن ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والوں میں ثنا میر تیسرے نمبر پر موجود ہیں، سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز بھارت کی جھولن گوسوامی کو حاصل ہے جو اب تک 218 وکٹیں حاصل کر چکی ہیں جبکہ 180وکٹوں کے ساتھ آسٹریلیا کی کیتھرین فٹز پیٹرک دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی بلےبازوں کی محنت رائیگاں، انگلینڈ صرف 12 رنز سے کامیاب

ثنا میر کو 147وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ 1599 رنز بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

سیریز کے تیسرے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقی ویمن ٹیم نے پاکستان کو فتح کے لیے 266 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم نے بھی بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور میزبان ٹیم کے کامیابی کے خواب کو چکنا چور کردیا۔

جویریہ خان کے 74 اور عالیہ ریاض کے 71 رنز کی بدولت پاکستان نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 265 رنز بنا کر اسکور کو برابر کردیا یوں میچ میں کوئی بھی ٹیم فتح حاصل کرنے میں ناکام رہی۔

عالیہ ریاض کو میچ میں 71 رنز کے علاوہ 2 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا اور جنوبی افریقہ کی لورا وولواٹ کو سیریز کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔