The Dawn News - World

’میں اصلی ہوں‘: بھارت میں ایک اور نریندر مودی سامنے آگیا
ویسے تو دنیا میں ہم شکل یا چہرے سے مشابہت رکھنے والے ایک جیسے دو انسان سامنے آ ہی جاتے ہیں لیکن اس مرتبہ جس مشہور شخصیت کا ہم شکل سامنے آیا ہے اُس سے اس شخصیت کو پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق یہ ہم شکل کسی عام شخصیت کا نہیں بلکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا ہے۔

نریندر مودی کے ہمشکل شخص کا نام ابھی نندن پاٹھک ہے جو دیکھنے میں اور بول چال میں بالکل نریندر مودی جیسا ہی ہے۔

بھارت میں اس وقت انتخابات جاری ہیں اور ابھی نندن پاٹھک حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ہی کے خلاف لکھنؤ سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: نریندر مودی بھارت میں تقسیم کے ذمہ دار ہیں، امریکی جریدہ

وزیراعظم نریندر مودی کے ناکام وعدوں سے پریشان ابھی نندن پاٹھک بی جے پی کے خلاف ہی اپنی انتخابی مہم آزاد امیدوار کے طور پر چلارہے ہیں جس میں انہیں حمایت بھی حاصل ہونے لگی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں 7 مرحلوں میں ہونے والے  انتخابات 19 مئی کو اختتام پذیر ہوں گے، جس میں ووٹوں  کی گنتی کا عمل 23 مئی کو ہوگا اور اسی روز نتائج کا اعلان کردیا جائے گا۔

اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے ابھی نندن پاٹھک کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم کے خلاف لوگوں کا غصہ حقیقی ہے، میں جہاں بھی گیا وہاں یہ غصہ محسوس کیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ’جب 2014 میں نریندر مودی بھارتی وزیراعظم بنے تو اس وقت میں ان کا بہت بڑا حمایتی تھا، مشابہت رکھنے کی وجہ سے لوگ مجھ سے محبت کرتے تھے، مجھے گلے لگاتے تھے اور میرے ساتھ سیلفی بنواتے تھے۔‘

یہ بھی پڑھیں: ویویک اوبرائے اب نریندر مودی بنیں گے

ابھی نندن پاٹھک کا کہنا تھا کہ ’لوگ مجھ سے محبت کرتے تھے، لوگ سوچتے تھے کہ اگر وہ بھارتی وزیراعظم سے نہیں مل سکتے تو مجھ ہی سے مل لیں۔‘

وہ کہتے ہیں کہ لوگ اب ان سے پوچھتے ہیں کہ بھارتی وزیراعظم نے اپنی انتخابی مہم کے دوران کہا تھا کہ ’اچھے دن آئیں گے‘ تو کہاں ہیں وہ اچھے دن؟

صرف ابھی نندن پاٹھک ہی نہیں بلکہ ممبئی میں بھی بھارتی وزیراعظم سے مشابہت رکھنے والا شخص سامنے آیا تھا، جسے پہلے تو پذیرائی ملی لیکن اب عوام کے غصے کی وجہ سے وہ اپنا حلیہ تبدیل کرنے کے خواہشمند ہیں۔

اس حوالے سے ابھی نندن پاٹھک نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں اپنا حلیہ کیوں بدلوں؟ میں 1990 کی دہائی سے سیاست میں ہوں، اور میں نے ہمیشہ کرتا پہنا ہے اور داڑھی رکھی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’میں اصلی ہوں، نریندر مودی میرے جیسا نظر آتا ہے۔‘