The Dawn News - Pakistan - Islamabad

وزیراعظم عمران خان آئندہ ماہ قرضِ حسنہ اسکیم کا آغاز کریں گے
اسلام آباد: حکومت آئندہ ماہ ضرورت مند خاندانوں میں قرضِ حسنہ کے تحت 80 ہزار قرضوں، منقولہ اور غیر منقولہ اثاثوں کی  تقسیم کے ساتھ اثاثے منتقل کرنے کی اسکیم کا آغاز کرے گی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق دونوں اسکیموں کا آغاز وزیراعظم عمران خان کریں گے، وزیراعظم کے دفتر کے مطابق احساسِ قرضِ حسنہ اسکیم کے تحت ہر ماہ 80 ہزار روپے قرض نوجوانوں اور خواتین کو دیے جائیں گے تاکہ وہ کاروبار شروع کر کے اپنے خاندانوں کو غربت سے نکال سکیں۔

ان قرضوں کی فراہمی میں پسماندہ علاقوں کو ترجیح دی جائے گی جبکہ اثاثہ منتقلی اسکیم کے تحت مویشی مثلاً بکریاں، مرغیاں، ذرعی آلات، سلائی مشینیں، چھوٹی دکانوں یا مقامی دستکاری کو فروغ دینے کے لیے سامان یا نقد رقم دی جائے گی تاکہ چھوٹے کاروبار میں مدد فراہم کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: احساس پروگرام پاکستان کو فلاحی ریاست بنائے گا، وزیراعظم

اثاثہ اسکیم کے تحت دی گئی مدد ایک مرتبہ ہی دی جائے گی جسے واپس نہیں کرنا پڑے گا۔

موجودہ پروگرام کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے اس اسکیم کے لیے اضافی 5 ارب روپے کی منظوری دی ہے جسے غربت مٹاؤ پروگرام کے شراکت داروں کی معاونت کے ساتھ شروع کیا جائے گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کو ریاستِ مدینہ کی طرح ایک فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں جس میں غریب کی ضروریات کا بھرپور خیال رکھا جائے گا۔

مذکورہ فیصلہ وزیراعظم کی معاونِ خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی جانب سے احساس پروگرام کے نفاذ پر دی گئی بریفنگ میں کیا گیا۔

مزید پڑھیں: ایمنسٹی انٹرنیشنل کی غربت مٹاؤ پروگرام ’احساس‘ پر حکومت کی تعریف

احساس ایک جامع اور مختلف حصوں پر مشتمل ہے جس میں 4 ستونوں کے تحت 115 پالیسیاں شامل ہیں تاکہ ایلیٹ سسٹم کا خاتمہ اور ایسا حکومتی نظام تشکیل دینا ہے جہاں برابری کے تحت ہو۔

یہ پروگرام 26 وفاقی اداروں، چاروں صوبوں اور مخصوص علاقوں کے ذریعے نافذ کیا جانے والا انٹرسیکٹرل پروگرام ہے۔

ڈاکٹر ثانیہ نے وزیراعظم کو احساس پروگرام کے تحت منصوبوں کے نفاذ کے حوالے سے آگاہ کیا۔

اس کے ساتھ اجلاس میں متعدد منصوبے زیر غور آئے جس میں خصوصی افراد کے لیے 20 مراکز کھولنے کا منصوبہ، نیشنل سینٹر فار ہیومن نیٹریشن اور غیر حکومتی اسٹیک ہولڈرز کے لیے ایک فورم تشکیل دینا شامل ہے۔

اجلاس میں وزیراعظم نے احساس اسٹیئرنگ کمیٹی کی تشکیل کی بھی منظوری دی جس کی سربراہی وزیراعظم عمران خان خود کریں گے۔