The Dawn News - Pakistan

مشہور کوہ پیما محمد علی سدپارہ نے دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی سر کرلی
گلگلت بلتستان کے ضلع اسکردو سے تعلق رکھنے والے مشہور کوہ پیما محمد علی سدپارہ نے نیپال میں دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی 'ماکالو' کو سر کر لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ‘اسکردو سے تعلق رکھنے والے محمد علی سدپارہ نے 8 ہزار 485 میٹر بلند چوٹی ماکالو کو 24 مئی کو سر کر لیا ہے، جو دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی ہے’۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی مدد سے محمد علی سدپارہ نے اس چوٹی کو سر کیا جس کے ساتھ ہی وہ پہلے پاکستانی کوہ پیما بن گئے ہیں جس نے 8 ہزار میٹر سے اونچی سات چوٹیوں کو سر کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کے ٹو سر کرنے کی 60 ویں سالگرہ پرپاکستانی پرچم سربلند

اس سے قبل ہنزہ سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما مرزا علی بیگ 22 مئی کو ماؤنٹ ایورسٹ سر کرکے 7 براعظموں میں 7 چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے تھے۔

محمد علی سدپارہ نے گزشتہ برس دیگر کوہ پیماؤں کے ہمراہ بغیر آکسیجن کے نیپال میں واقع 7 ہزار 161 میٹر اونچی چوٹی ماؤنٹ پاموری کو بھی سر کرلیا تھا۔

اسکردو سے تعلق رکھنے علی سدپارہ نے سردی کے موسم میں دنیا کی خطرناک ترین چوٹی نانگا پربت کو سر کرنے کا بھی اعزاز حاصل کیا تھا، اس کے علاوہ وہ براد پیک، سپیندیک پیک، جی ون، جی ٹو کو بھی سر کر چکے ہیں۔