The Dawn News - Pakistan - Islamabad

آصف زرداری کی گرفتاری کیلئے چیئرمین نیب کو درخواست
اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے اپنی نجی کمپنی کو 15 کروڑ روپے کی منتقلی کے کیس میں گرفتار کرنے کا فیصلہ کرچکا ہے۔

جعلی اکاؤنٹس کی تحقیقات کرنے والے ایک نیب افسر نے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژنل بینچ کو بتایا کہ نیب ٹیم نے آصف زرداری اور فریال تالپور کی گرفتاری کے لیے چیئرمین نیب سے منظوری مانگی تھی۔

مذکورہ بینچ آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست کی سماعت کررہا تھا جس میں عدالت نے مایوسی کا اظہار کیا کہ نیب درست انداز میں عدالت کی معاونت نہیں کررہا۔

یہ بھی پڑھیں:  آصف زرداری نے جعلی اکاؤنٹس کیس منتقلی کا فیصلہ چیلنج کردیا

اس کے ساتھ عدالت نے تفتیشی افسر کی جانب سے جعلی اکاؤنٹس سے رقم کی منتقلی سے ان افراد کے تعلق کے حوالے سے ریکارڈ فراہم نہ کرنے پر پراسیکیوشن اور تفتیشی ٹیم کو اظہارِ وجوہ کا نوٹس جاری کرنے کا انتباہ بھی دیا۔

جب عدالت نے نیب کے تفتیشی افسر کو وہ دستاویزات فراہم کرنے کی ہدایت کی، جس کی بنیاد پر سابق صدر اور ان کی ہمشیرہ کو جعلی اکاؤنٹس سے منسلک کیا گیا تھا تو نیب کے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل جہانزیب بھروانہ نے بتایا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے دائر کردہ عبوری چالان میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ مذکورہ دونوں افراد اس جعلی اکاؤنٹ کے بینیفشری ہیں۔

جس پر آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپےکی منی لانڈرنگ کا دعویٰ کیا گیا اور پراسیکیوشن نے عدالت میں صرف 15 کروڑ روپے کے ثبوت فراہم کیے۔

مزید پڑھیں: آصف زرداری کی نیب میں جاری 6 کرپشن کیسز میں عبوری ضمانت منظور

ان کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ علاقے میں گنے کی پیداوار کرنے والے بڑے زمین دار ہیں جنہوں نے اپنی فصل اومنی گروہ کو فروخت کی اور رقم بینک کے ذریعے وصول کی۔

فاروق ایچ نائیک نے دعویٰ کیا کہ 15 کروڑ روپے کی رقم وہ ادائیگی تھی جو اومنی گروپ کی شوگر ملز کو گنے کی فصل فروخت کر کے حاصل ہوئی۔

اس پر عدالت نے جب استفسار کیا کہ ان اکاؤنٹس کو نیب نے کس طرح جعلی قرار دے دیا تو پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ یہ اکاؤنٹس مناسب طریقہ کار پر عملدرآمد کے بغیر کھولے گئے تھے۔

یہ بھی دیکھیں: 'میں اور آصف زرداری قانونی جنگ لڑ رہے ہیں'

وکیل آصف زرداری نے عدالت کو آگاہ کیا کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں درج کی گئی ایف آئی آر میں آصف زرداری یا فریال تالپور کو نامزد نہیں کیا گیا، سابق صدر کو بعد میں اس کیس میں شامل کیا گیا جس کے بعد نیب نے اس کیس کو کراچی کی بینکنگ عدالت سے اسلام آباد کی احتساب منتقل کردیا تھا۔

جہانزیب بھروانہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے نیب کو اس معاملے کی تحقیقات کا اختیار دیا جس کے نتیجے میں چیئرمین نیب نے نیب آرڈیننس کی دفعہ 16-اے کے تحت اس کیس کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کیا۔