The Dawn News - Pakistan - Islamabad

پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار سادگی مہم سے 63 کروڑ روپے کی بچت
اراکین قومی اسمبلی نے کفایت شعاری مہم کے کے ذریعے رواں مالی سال کے دوران 63 کروڑ روپے کی خطیر رقم کی بچت کرلی۔

واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ہدایت پر ایوان زیریں میں کفایت شعاری مہم پر عمل درآمد جاری ہے۔

مذکورہ مہم کے ذریعے پاکستانی تاریخ میں پہلی مرتبہ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے اخراجات میں بڑے پیمانے پر بچت دیکھنے میں آئی۔

مزید پڑھیں: سادگی مہم: وزیر اعظم ہاؤس کی 102 میں سے 61 گاڑیوں کی نیلامی مکمل

قومی اسمبلی آفس سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق رواں مالی سال کے دوران 63 کروڑ روپے سے زائد بچالیے گئے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے مذکورہ سادگی مہم سے وزارت خزانہ کو آگاہ کر دیا اور بتایا کہ ایوان کے کل بجٹ کا 18 فیصد کفایت شعاری مہم سے بچایا گیا۔

مذکورہ رقم اراکین اسمبلی کے تحائف، خاطر مدرات اور سفری اخراجات میں کفایت شعاری کی مد سے بچائی گئی جبکہ ارکانِ پارلیمنٹ کے اندرون و بیرون ملک دورں میں کمی سے بھی بچت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم ہاؤس کی 8 بھینسیں 23 لاکھ روپے میں نیلام

اس حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت ہی ملک کو معاشی بحران سے نکالے گی۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہمیں انفرادی سطح پر بہتری کی کوشش کرنی ہوگی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک اس وقت مشکل دور سے گزر رہا ہے، اس کی ترقی میں تمام افراد کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔