The Dawn News - Pakistan - Sindh

سکھر میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایس ایچ او، اے ایس آئی جاں بحق
سکھر کے قریب کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں نے پولیس کی بکتر بند گاڑی پر فاٸرنگ کرکے اس میں موجود اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے  ایس  آئی) کو قتل کردیا۔

ایڈیشنل آئی جی سکھر ڈاکٹر جمیل احمد کے مطابق واقعہ سکھر اور شکار پور کے درمیان کچے کے علاقے شاہ بیلو میں بچل بھیو تھانے کی حدود میں پیش آیا۔

گزشتہ 20 سال کے دوران سندھ پولیس کی جانب سے ڈاکوؤں کے خلاف شاہ بیلو کے علاقے میں متعدد آپریشن کیے  جاچکے ہیں۔

جمیل احمد  نے بتایا کہ پولیس کی بھاری نفری علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں مصروف تھی کہ گھات لگائے ڈاکوؤں نے پولیس کی بکتر بند گاڑی پر فائرنگ کردی۔

مزید پڑھیں: کراچی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 دکاندار جاں بحق

فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں موجود ضلع شکارپور کے تھانے لکھی غلام شاہ کے ایس ایچ او غلام مرتضیٰ میرانی اور اے ایس آئی ذوالفقار علی پنھور موقع پر ہی شہید ہوگٸے۔

ایڈیشنل آئی جی کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس واقعے میں 4 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے جن میں اے ایس آئی شاہ زیب سمیت سپاہی صدام دایو، غلام رسول اور صدام مارفانی شامل ہیں۔

زخمیوں کو علاج کے لیے فوری طور پر سکھر کے ایک نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

یہ بھی دیکھیں: اسلحے کے زور پر ڈاکو اسٹور سے 8 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

پولیس کی بھاری نفری جائے حادثہ پر پہنچی تو اس سے قبل ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جبکہ ان کی تلاش کے لیے پولیس نے سرچ آپریشن بھی شروع کردیا۔

ایڈیشنل آئی جی سکھر ڈاکٹر جمیل احمد نے بھی ہسپتال کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی جبکہ انہیں بہتر سے بہتر علاج فراہم کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔