The Dawn News - Pakistan

وزیراعظم عمران خان، عامر خان کا باکسنگ میچ دیکھنے سعودی عرب جائیں گے؟
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے سعودی عرب میں بھارتی حریف سے ہونے والا میچ دیکھنے کے لیے وزیراعظم عمران خان کو دعوت دے دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عامر خان کے تشہیری ٹوئٹر اکاؤنٹ نے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ بین الاقوامی باکسر اور ان کی اہلیہ کی تصویر شائع کی۔

اس ٹوئٹ میں لکھا گیا کہ برطانوی اور بھارتی باکسر نیرج گویت کے درمیان ہونے والے میچ کے لیے عامر خان نے وزیراعظم عمران خان کو سعودی عرب آنے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا۔

تاہم وزارت خارجہ کے حکام کی جانب سے اس پیشکش اور اسے قبول کرنے سے متعلق اطلاعات سامنے نہیں آئیں جس کی وجہ سے وزیراعظم عمران خان کے سعودی عرب جانے یا نہ جانے کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

نجی ٹی وی چینل جیو سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ وہ اس فائٹ کو برطانیہ کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے لیے جیتیں گے۔

عامر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحد پر جاری تناؤ کی وجہ سے ان کا بھارتی فائٹر کے ساتھ ہونے والا مقابلہ بہت دلچسپ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ میں ایک پیشہ ور باکسر ہوں، تاہم پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ، باکسنگ  اور دیگر کھیلوں میں مقابلے ہونے چاہیئں۔

بھارتی باکسر نے خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ وزیراعظم نریندر مودی بھی یہ فائٹ دیکھنے کے لیے سعودی عرب پہنچیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ لڑائی پاکستان اور بھارت کی لڑائی ہوگی۔

خیال رہے کہ عامر خان اور نیرج گویت کے درمیان ہونے والا یہ مقابلہ سعودی عرب کے شہر جدہ میں 12 جولائی کو ہوگا۔