The Dawn News - Pakistan

برآمدات میں سست روی کے باوجود تجارتی خسارہ 5 ارب ڈالر کم کرنے کا ہدف
اسلام آباد: اقتصادی سروے 19-2018 میں بتایا گیا ہے کہ برآمدی آمدنی میں سست روی کے باوجود حکومت کا جون کے اختتام تک مجموعی تجارتی خسارہ تقریباً 5 ارب ڈالر تک کرنے کا ارادہ ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پہلے 10 ماہ کے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ غیر ضروری لگژری اشیا کی درآمدات کو کم کرنے سے مجموعی تجارتی خسارہ ایک مخصوص حد تک کم ہوگا کیونکہ گزشتہ برس تجارتی خسارہ 36 ارب ڈالر کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

اعداد و شمار کو دیکھیں تو مالی سال 2019 کے جولائی سے اپریل کے عرصے میں تجارتی خسارہ 7.28 فیصد کم ہو کر گزشتہ سال کے اسی عرصے کے 25 ارب 81 ارب ڈالر کے مقابلے میں 23 ارب 93 ارب ڈالر رہا۔

تاہم برآمدی شعبے کے حوالے سے آنے والی خبریں کچھ اچھی نہیں رہیں اور ملک سے برآمدات کے فروغ کے لیے اٹھائے گئے مختلف اقدامات کے باوجود مالی سال 2019 کے لیے مقرر کیا گیا 28 ارب ڈالر کا برآمدی ہدف حاصل نہیں ہوسکا کیونکہ عالمی معاملات کی وجہ سے مجموعی طور پر برآمدات سست روی کا شکار رہیں۔

برآمدات رجسٹرڈ میں مالی سال 2019 میں جولائی سے اپریل کے دوران 0.1 فیصد ترقی میں کمی دیکھی گئی اور یہ گزشتہ برس کے 19 ارب 19 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں 19 ارب 17 کروڑ ڈالر رہی۔

تاہم خطے میں برآمدات میں کمی کا شکار پاکستان صرف اکیلے نہیں ہوا بلکہ بھارتی برآمدات کی ترقی کی شرح بھی  فروری 2019 میں 2 فیصد کم ہوئی، اس کے علاوہ جنوری 2019 میں بنگلہ دیش کی برآمدی ترقی کی شرح 55 فیصد سے 7 فیصد تک کم ہوئی۔

اقتصادی سروے 19-2018 کے مطابق مالی سال 2019 کے 4 ماہ میں برآمدات 2 ارب ڈالر سے زائد رہی، تاہم عالمی لہر کی وجہ سے مجموعی برآمدات میں کمی دیکھنےمیں آئی جبکہ حکومت کی جانب سے برآمدات کے فروغ کے لیے مختلف اسکیمز کا اعلان کیا گیا۔

مینوفیکچرنگ اور برآمدات پر مبنی شعبے میں نجی شعبے کے لیے کریڈٹ کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ تجارتی سرگرمیوں کے حوالے سے ایک خوشگوار ترقی ہے، تاہم پالیسی ریٹ میں مسلسل اضافے کے اثرات کی کمی کے خطرات اور عالمی سطح پر تجارتی سرگرمیوں میں کمی برآمدات پر اثر انداز ہوسکتی ہیں۔

تاہم گوادر میں خصوصی اقتصادی زون اور آزاد تجارتی زون کا قیام برآمدات کی ترقی کو بڑھائے گا اور علاقائی منڈیوں تک رسائی میں آگے بڑھے گی، ساتھ ہی تجارتی سفارتکاری کو بھی مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب روپے کی قدر میں کمی کی درآمدی خام سامان کی لاگت میں یقینی طور پر اضافہ ہوگیا ہے، مالی سال 2019 کے لیے درآمدی ہدف 56 ارب 50 کروڑ ڈالر مقرر کیا گیا تھا لیکن جولائی سے اپریل کے عرصے میں درآمدات گزشتہ برس کے اسی عرصے کے 49 ارب 36 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں 45 ارب 47 کروڑ 10 لاکھ ڈالر پر رہی، جو 7.9 فیصد کمی کو ظاہر کرتی ہے۔

درآمدات میں کمی فرنس آئل، مشینری اور برقی سامان، پام آئل اور ٹیکسٹائل کی درآمدات میں کمی کی وجہ سے ہوئی۔