The Dawn News - Sport - Cricket

پاکستانی شائقین اسمتھ پر جملے نہ کسیں، سرفراز کی درخواست
قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے پاکستانی شائقین سے درخواست کی ہے کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں سابق کپتان اسٹیون اسمتھ پر جملے نہ کسیں۔

بھارت کے خلاف میچ میں ایشیائی ملک کے تماشائیوں نے باؤنڈری پر کھڑے ہونے والے اسمتھ پر جملے کسے اور انہیں ’چیٹر چیٹر‘ کہہ کر پکارا تھا۔

مزید پڑھیں: آسٹریلین آل راؤنڈر اسٹوئنس پاکستان کے خلاف میچ سے باہر

اس موقع پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے بہترین اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے شائقین پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں جملے کسنے سے منع کیا تھا۔

اسی حوالے سے جب پاکستانی ٹیم کے کپتان سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں پاکستانی شائقین ایسا نہیں کریں گے، پاکستانی عوام کرکٹ اور کھلاڑیوں سے محبت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے دوران آسٹریلین کرکٹر کیمرون بین کرافٹ بال ٹیمپرنگ کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے جس پر اس وقت کے آسٹریلین ٹیم کے کپتان اسٹیون اسمتھ نے غلطی کا اتعراف کر لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کوہلی نے ورلڈ کپ میں اسپورٹس مین اسپرٹ کی نئی مثال قائم کردی

اس پر کرکٹ آسٹریلیا نے اسمتھ اور ان کے نائب ڈیوڈ وارنر پر ایک سال کی پابندی عائد کردی تھی جبکہ بین کرافٹ پر 9ماہ کے لیے کرکٹ کے دروازے بند کر دیے گئے تھے۔

اسمتھ اور وارنر کو ممکنہ طور پر شائقین کی تنقید سے بچانے کے لیے انگلینڈ کے کپتان آئن مورگن نے بھی ان کی حمایت کی تھی اور اپنے ملک کے شائقین سے درخواست کی تھی کہ سابق آسٹریلین کپتان اور اوپننگ بلے باز پر جملے نہ کسیں۔