The Dawn News - Pakistan - Punjab

آصف زرداری کی گرفتاری پر احتجاج، 55 کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج
پنجاب پولیس نے پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی اسلام آباد سے گرفتاری کے خلاف منڈی بہاوالدین میں احتجاج پر 55 کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

گوجرہ پولیس کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کی گرفتاری کے خلاف سڑک بلاک کر کے احتجاج کرنے والے کارکنوں کے خلاف 16 ایم پی او اور تعزیرات پاکستان کی دفعہ 341 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مقدمے میں 15 کارکنوں کو نامزد کیا گیا ہے اور دیگر 40 نامعلوم افراد کو بھی مقدمے میں شامل کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی پی پی کے کارکنوں نے منی موٹر وے سالم سرگودھا روڈ کو ٹائر جلا کر بلاک کر دیا تھا اور حکومت مخالف نعرے بازی کر رہے تھے۔

مزید پڑھیں: جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف علی زرداری گرفتار

ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) ناصر سیال کے مطابق ایک کارکن کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

خیال رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق صدر آصف زرداری کو 10 جون کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد زرداری ہاؤس اسلام آباد سے گرفتار کرلیا تھا۔

نیب نے 11 جون کو آصف علی زرداری کو احتساب عدالت میں پیش کرکے ان کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا تھا۔

احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے آصف علی زرداری کو 21 جون کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

سماعت کے دوران آصف علی زرداری نے عدالت سے استدعا کی کہ میں شوگر کا مریض ہوں اور رات کو میری شوگر سطح کم ہو جاتی ہے اس لیے ایک معاون دیا جائے جو رات کو شوگر چیک کرے۔

جس پر اسیکیوٹر نیب نے کہا کہ یہ ان کی زندگی کا مسئلہ ہے اور ہمارا اس پر کوئی اعتراض بھی نہیں اور احتساب عدالت کو بھی اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔

آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ اٹینڈنٹ 24 گھنٹے میرے پاس بیٹھا نہیں رہے گا، جب ضرورت ہو گی تو اس کو بلایا جائے گا۔