The Dawn News - Sport - Cricket

ورلڈ کپ:شان دار آغاز کے باوجود سری لنکا کو آسٹریلیا سے مایوس کن شکست
ورلڈ کپ کے ایک اہم میچ میں دفاعی چمپیئن آسٹریلیا کے خلاف 335 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کے اوپنرز کی جانب سے شان دار آغاز کے بعد دیگر بلے بازوں کی غیر ذمہ دارانہ کارکردگی کے باعث ٹیم کو 87 رنز سے مایوس کن شکست ہوگئی۔

لندن میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو بلے بازوں نے بہترین آغاز فراہم کیا۔

فنچ نے153 رنز بنائے—فوٹو:اے ایف پی

ایرون فنچ اور ڈیوڈ وارنر ابتدائی شراکت میں 80 رنز کا اضافہ کیا تاہم ڈی سلوا نے وارنر کو آوٹ کرکے پہلی وکٹ حاصل کی جس کے بعد عثمان خواجہ بیٹنگ کے لیے آئے اور ایک مرتبہ پھر بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام ہوئے۔

سابق کپتان اسمتھ اور موجودہ کپتان فنچ نے تیسری وکٹ کی شراکت میں آسٹریلیا کا اسکور 273 رنز تک پہنچایا اور سری لنکن کپتان کے فیصلے کو غلط ثابت کردیا اس دوران فنچ نے شان دار سنچری بنائی اور اسی پر اکتفا نہیں بلکہ 15 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 153 رنز کی بڑی اننگز کھیلی۔

فنچ کے آؤٹ ہوتے ہی اسمتھ بھی مزید 4 رنز کا اضافہ کرکے ملنگا کو وکٹ دے بیٹھے تاہم انہوں نے 73 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی تھی۔

گلین میکسویل نے آخری اوورز میں آؤٹ ہوئے بغیر 46 رنز بنائے لیکن دوسرے اینڈ سے دیگر بلےباز مسلسل آوٹ ہوتے رہے۔

شان مارش 3 رنز بنا کر 310 کے مجموعی اسکور پر کیری 4 رنز بنا کر 317 کے مجموعے پر پویلین لوٹے اور آخری آؤٹ ہونے والے بلے باز پیٹ کمنز تھے جو صفر پر آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 334 رنز بنا کر سری لنکا کو ایک بڑا ہدف دے دیا۔

سری لنکا کی جانب سے اوڈانا اور ڈی سلوا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

سری لنکا کے اوپنرز نے بہترین آغاز فراہم کیا—فوٹو:اے ایف پی

ایک بڑے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کے اوپنرز نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی سنچری 13 ویں اوور میں مکمل کی اور دونوں بلے بازوں نے اپنی نصف سنچریاں بھی بنائیں۔

پریرا نے انتہائی برق رفتاری سے رنز بنائے تھے لیکن وہ آسٹریلیا کے باؤلرز کا پہلا شکار بھی بن گئے، انہوں نے 36 گیندوں میں 5 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 52 رنز بنائے۔

کرونارتنے نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور تھری مانے کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ میں 38 رنز کی شراکت قائم کی تاہم تھری مانے 153 کے مجموعی اسکور پر 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کرونارتنے نروس نائنٹی کا شکار ہوئے اور پراعمتاد انداز میں بیٹنگ کا سلسلہ 97 رنز کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے تاہم اس وقت کا وقت ٹیم کا اسکور 186 رنز تھا اور جیت کے امکانات بھی روشن تھے جس کو آئندہ آنے والے بلے بازوں نے معدوم کردیا۔

سری لنکا کا اسکور جب 205 رنز پر پہنچا تھا تو تجربہ کار آل راؤنڈر اینجیلو میتھیوز صرف 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو ٹیم پر دباؤ آگیا جس کے باعث ٹیم سنبھل نہ سکی اور اگلی 10 گیندوں میں سری وردھنے اور پریرا جیسے اہم بلے باز آوٹ ہوئے جبکہ صرف 12 رنز کا اضافہ ہوا۔

مینڈس اپنی ٹیم کے آخری مستند بلے باز تھے جن پر ٹیم کا انحصار تھا لیکن وہ 30 رنز کی انفرادی اننگز تک محدود رہے اور 222 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے، اوڈانا 8 اور ملینگا صرف ایک رن کا اضافہ کرنے کے بعد آوٹ ہوئے۔

سری لنکا کی پوری ٹیم 46 ویں اوور میں 247 رنز بنا کر آوٹ ہوئی تو اس کو 87 رنز کے واضح مارجن سے شکست ہوچکی تھی۔

سری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا — فوٹو: ڈان نیوز

پرادیپ اور ڈی سلوا نے آخری وکٹ کے لیے 10 رنز کی شراکت قائم کی مگر اس میں پرادیپ کا کوئی کردار نہیں تھا اور وہ صفر پر پیٹ کمنز کا نشانہ بنے۔

آسٹریلیا کے فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں اور محمد عامر کو ایونٹ میں زیادہ وکٹیں لینے کی فہرست میں پیچھے چھوڑ دیا۔

رچرڈسن نے 3 اور پیٹ کمنز نے سری لنکا کے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

کپتان فنچ کو شان دار بلے بازی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا اور سری لنکا، افغانستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آج مد مقابل

اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان آخری پانچ مقابلوں میں سے 4 میچز میں آسٹریلیا جبکہ ایک میچ میں سری لنکا نے کامیابی حاصل کی تھی۔

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے اس میچ سے قبل پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا 4 میں سے 3 میچوں میں کامیابی حاصل کرکے 6 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر تھی جبکہ سری لنکا نے 4 میں سے ایک میچ میں کامیابی، ایک میں شکست اور 2 میچ بارش کی وجہ سے متاثر ہوئے تھے جس کے بعد ٹیم کو 4 پوائنٹس حاصل ہوگئے تھے۔